ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹررز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں سٹاف کی کمی مریضوں کے لواحقین پریشان

منگل 15 اکتوبر 2019 18:18

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹررز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں سٹاف کی کمی مریضوں کے لواحقین پریشان چیئرمین انجمن خدمت مریضاں ملک سرفراز احمد نے بتایا کہ ایمرجنسی بلاک جو حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنایا تھا آج اس کی حالت ناگفتہ بہ ہے کیونکہ مریضوں کا علاج کرنے کے لئے صرف دو میل ڈاکٹر اور دو لیڈی ڈاکٹر جبکہ تین نرسنگ سٹاف کام کررہا ہے اسی طرح کمپیوٹر سے چٹ حاصل کرنے کے لئے رش کی وجہ سے کئی مریضوں کی حالت زیادہ خراب ہوجاتی ہے اسی طرح ڈاکٹر صاحبان کے کمرے کے باہر مریضوں کی لائن ہوتی ہے جس میں مریضوں کو اپنا چیک اپ کروانے میں بہت زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے ایک ملازم رکھا ہوا ہے جو مریضوں کو باری باری اندر بھجواتا ہے جبکہ اپنی مرضی کے مریضوں کو پہلے اور دوسرے مریضوں کو بعد میں نمبر آنے پر بھجواتے ہیں جس پر لوگ سخت پریشان ہیں جبکہ فرسٹ ایڈ ایمرجنسی میں مریضوں کے لیے سات بیڈ ہیں جبکہ وہاں صرف ایک ڈسپنسر ،ایک سرونٹ ،ایک سویپر کام کررہا ہے انہوں ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسنگ سٹاف اور مریضوں کو چٹ جاری کرنے کے لیے ایک اور کمپیوٹر سسٹم کا آغاز کیا جائے جبکہ مرد اور خواتین کے لئے ا لگ الگ انتظام کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اکثر وہ دوائیاں لکھتے ہیں جو ایمرجنسی کے میڈیکل سٹور سے دستیاب نہ ہیں اور مریضوں کو باہر سے خریدنی پڑتی ہیں اس لئے انہیں ہدایت کی جائے کہ وہی دوائیاں لکھی جائیں جو ایمرجنسی کے میڈیکل سٹور میں دستیاب ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال میں پناہ گاہ بنانا لواحقین کے لئے ایک عطیہ ہے جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی