آؤٹ ڈور مریضوں کو بھی ہر قسم کے ٹیسٹ کی سہو لیات دی جائیں، ڈپٹی کمشنر لودھراں کی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہدایت

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:35

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی اعجاز کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آؤٹ ڈور مریضوں کو بھی ہر قسم کے ٹیسٹ کی سہو لیات دیں مریضوں اور لواحقین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کہی اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری محمد اکرم، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف بھی ا ن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا خصو صی خیال رکھا جائے اور مریضوں کو ادویات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ آؤٹ ڈور میں رش کی صورت میں مزید کاؤنٹر کھولے جائیں۔ دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر نے ہیپا ٹائیٹس سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس مو قع پر انچارج سنٹر ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ نے انہیں سنٹر سے دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں میں ہیپا ٹائٹس کے علاج کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس مر ض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا جائے اور آگاہی لٹر یچر بھی سنٹر میں آنے والوں میں مسلسل تقسیم کیاجاتا رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی