سری لنکا میں رواں سال ڈینگی وائرس سے اموات کی تعداد 74 ہو گئی

پیر 21 اکتوبر 2019 15:58

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سری لنکا میں رواں سال ڈینگی وائرس سے اموات کی تعداد 74 ہوگئی اور 55ہزار سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سری لنکا کے محکمہ اطلاعات نے وزارت صحت کے ڈینگی یونٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 18اکتوبر تک894 55 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں دارالحکومت کولمبو سے 11ہزار سے زائد کیسز، کولمبو کے نواحی علاقوں گمپاہا سے 9ہزار اور کلوتارا سے 5ہزار سے زائدافراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کولمبو، رتنہ پورا، گیلی سمیت 5اضلاع ڈینگی وائرس کے حوالے سے خطرناک ترین ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال صرف 10ماہ میں ڈینگی سے 74 اموات ہونے کے باعث یہ سال خطرناک رہا ہے جبکہ اس کے برعکس گزشتہ سال ڈینگی وائرس سے 58 اموات ہوئیں تھیں ۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار، مسلسل الٹیاں، پیٹ کا درد، چکر آنا وغیرہ شامل ہیں اور ان علامات کی صورت میں فوری علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں جبکہ حاملہ خواتین بخار کی صورت میں فوری ہسپتال داخل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی