این آئی سی وی ڈی کی مشینیں خراب، مریضوں کی جان کو خطرات

این آئی سی وی ڈی میں کل 9کیتھ لیبس ہیں جن میں سے کیتھ لیب 2،4،5،6 اور 7 خراب ہیں، ذرائع

منگل 22 اکتوبر 2019 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء)قومی ادارہ برائے امراض قلب(این آئی سی وی ڈی)کی 5 مرکزی کیتھ لیب مشینیں خراب ہوگئی ہیں جس کے باعث انٹر و ینشن کیسز میں تاخیر ہو رہی ہے اور مریضوں کو لمبی تاریخیں دی جارہی ہیں جس سے ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔دوسری جانب اسپتال کی اکلوتی سی ٹی اینجیو گرافی مشین بھی گزشتہ ایک سال سے خراب ہے جس کے باعث مریضوں کو نجی اسپتالوں سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں کل 9کیتھ لیبس ہیں جن میں سے کیتھ لیب 2،4،5،6 اور 7 خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرانے میں اسپتال انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔واضح رہے کہ کیتھ لیب میں انٹر وینشن کیسز کیے جاتے ہیں جن میں پرائمری پی سی آئی، اینجیو گرافی، اینجیو پلاسٹی، سی ٹی اینجیو سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی اینجیو مشین کے ذریعے تشخیصی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جو نہ ہونے سے مریض نجی اسپتالوں سے رجوع کر رہے ہیں۔

اسپتال کے ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر سے جب استفسارکیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کمپنیوں کے ساتھ سروس معاہدات کے مسائل تھے جو حل کر دیئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک ہفتے تک مشینیں ٹھیک ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کیتھ لیب 6 اور سی ٹی اینجیو مشین ناقابل مرمت ہیں جس کی لوکل پرچیز کے لیے محکمہ صحت سے درخواست کر رکھی ہے اجازت ملنے پر نئی خریدی جائے گی۔ واضح رہے کہ مشینوں کی خرابی کے باعث وارڈ میں داخل مریضوں کے کیسز میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے جبکہ مریضوں کو لمبی تاریخیں دی جارہی ہیں جو ان کی جان کیلیے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی