ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران جنرل ہسپتال شعبہ یورالوجی میں 434مریضوں کے ڈائلسسز ہوئے

20سے زائد مریضوں کے آپریشن ، لیتھروٹرپسی میں معمول کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ‘پروفیسر محمد نذیر

منگل 22 اکتوبر 2019 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈاکٹروں کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے دوران لاہور جنرل ہسپتال کا شعبہ یورالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر کی سربراہی میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ گزشتہ7دنوں کے دوران 434مریضوں کے ڈائلسسز کر کے اُن کی صحت کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا گیا ۔یہ امر قابل ذکر ہے ان مریضوں میں سے اکثر کا تعلق لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے تھا ۔

اسی عرصے کے دوران 20سے زائد مریضوں کے گردہ مثانہ کے آپریشن کئے گئے جبکہ لیتھروٹرپسی میں بھی معمول کے مطابق کام جاری رہا اور مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی جاتی رہیں۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ہڑتال کے دوران جنرل ہسپتال میں کام جاری رکھنے کے عمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ڈاکٹر کا اولین فرض بیماری میں مبتلا افراد کی خدمت کرنا ہے اور اس حوالے سے ان ڈاکٹروں نے قابل تقلید مثال قائم کی ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ یورالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر کا کہنا تھا کہ ڈائلسسز کے عمل میں تاخیر سے نا صرف مریض کیلئے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں بلکہ اُن کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اُن کے شعبے میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس نے مریضوں کی خدمت کے عمل کو جاری رکھ کر نئی مثال قائم کی ہے جس پر وہ اپنی ٹیم کے مشکور ہیں ،اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط