خشک میوہ جات کا استعمال کینسر اور قبل از وقت موت سے بچا سکتا ہے، ماہرین

کینسر جیسے امراض کے خطرات میں 15 فیصد کمی اور قبل از وقت موت کے خطرات میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی، رپورٹ

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:13

خشک میوہ جات کا استعمال کینسر اور قبل از وقت موت سے بچا سکتا ہے، ماہرین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء)ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ 20 گرام خشک میوہ جات (جن میں اخروٹ، ہیزل نٹ، اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں) کا استعمال کرنے سے انسان میں امراض قلب، کینسر اور بر وقت موت کے خطرات میں کمی ہوتی ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق خشک میوہ جات میں ’پولی اًن سیچوریٹڈ فیٹس اور مونو اًن سیچوریٹڈ فیٹس‘ پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی جسم میں پائے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول جسے خطرناک چربی بھی کہا جاسکتا ہے اسے کم کرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ ان میں ایسی خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم رکھتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق 8 لاکھ سے زائد ایسے لوگ جو روزانہ 20 گرام خشک میوہ جات کا استعمال کرتے تھے (جو ایک مٹھی کے برابر ہوتے ہیں) ان لوگوں میں دل کے امراض کے خطرات میں 30 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی جب کہ کینسر جیسے امراض کے خطرات میں 15 فیصد کمی اور قبل از وقت موت کے خطرات میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خشک میوہ جات کا استعمال کرنا انسان کی بھوک میں کمی بھی پیدا کرتا ہے جس سے وزن کم کرنا مزید آسان ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں شامل لوگوں نے جن میوہ جات کا ستعمال کیا اس میں مونگ پھلی، اخروٹ اور ہیزل نٹ شامل تھے جو کہ فائبر، پروٹین، وٹامن، اور نمکیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ان تمام کے مقابلے میں سب سے زیادہ غذائیت اخروٹ میں پائی جاتی ہے جس میں اومیگا تھری بھرپور مقدار میں ہوتا ہے جو کہ جلد کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہے۔امریکن سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق اخروٹ میں دیگر خشک میوہ جات کے مقابلے میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ روزانہ خشک میوے جات کا استعمال کرنے سے انسان بہت صحت مند زندگی گزارتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی