سرگودھا ، انسداد ڈینگی مہم کا ہفتہ وار بریفنگ اجلاس

جمعہ 25 اکتوبر 2019 16:20

سرگودھا ، انسداد ڈینگی مہم کا ہفتہ وار بریفنگ اجلاس
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کے مکمل خاتمہ تک انسداد ڈینگی مہم اور ٹیمیں متحرک رہیں گی اس دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے ہفتہ وار بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر و ڑائچ، فوکل پرسن ڈینگی ڈاکٹر طار ق حسن اور محکمہ صحت کے افسران و نمائندے بھی موجود تھے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی کاخاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے اس میںغفلت اور لاپرواہی کے ضمن میں زیروٹالرینس کی پالیسی پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس میں غفلت برتنے والوں کو قومی خدمت گار تصور نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار بریفنگ میں ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا کہ2019ء کی دوران ڈینگی کے 145 مریض رپورٹ کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودہا میں17سے 24 اکتوبرکے دوران ڈینگی کے مشکوک مریضوں کی تعداد 276 جبکہ 17 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میںصرف 3 مریض داخل ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع میں محکمہ صحت کی 334 ٹیموں نے 59739 گھروں میںلاروا کی تلاش کیلئے دورے کئے جن میں سے پانچ مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جبکہ آؤٹ ڈور 167 ٹیموں نے 14277 جگہوں کو چیک کیا جن میں سے 34 مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودہا میں ڈینگی کے بارے میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی15 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 7 روز میں 308سیمینار، 1240آگاہی سیشنز اور 204ریلیاں نکالی گئیں تاکہ عوام میں ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کیاجاسکے ۔ انہوںنے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کے پاس انسداد ڈینگی ادویات کی وافر مقدار موجود ہے اور انہیں موسم کی تبدیلی تک استعمال کیا جاسکے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی