سائنس دانوں نے بریسٹ کینسر کی پانچ سال قبل تشخیص کرنے والا بلڈ ٹیسٹ دریافت کرلیا

بریسٹ کینسر اینٹی جینز کے خلاف اینٹی باڈیز حرکت میں آتی ہیں اور ہم خون میں ان کی موجودگی سے اندازہ لگاسکتے ہیں،محقیقین

منگل 5 نومبر 2019 12:06

سائنس دانوں نے بریسٹ کینسر کی پانچ سال قبل تشخیص کرنے والا بلڈ ٹیسٹ دریافت کرلیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) چھاتی کا سرطان یا بریسٹ کینسر خواتین میں سب سے عام کینسر ہے اور اکثر اس کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب صورتحال کافی خراب ہوجاتی ہے۔تاہم اب سائنسدانوں نے ایسا خون کا ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بریسٹ کینسر کو کسی قسم کی علامات سے 5 سال قبل ہی پکڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔کینسر زدہ خلیات ایسے پروٹین تیار کرتے ہیں جن کو اینٹی جینز (ٹی اے ایز) کہا جاتا ہے جو جسم کو ان کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ناٹنگھم یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ رسولی سے جڑی یہ اینٹی جینز کینسر کا عندیہ ہوسکتے ہیں اور خون کے سادہ ٹیسٹ اس جسمانی مدافعتی ردعمل کی شناخت کی جائے گی جو اس مواد پر ہوتا ہے جو رسولی والے خیالات بناتا ہے۔

(جاری ہے)

محققین نے بریسٹ کینسر کے 90 مریضوں کے خون کے نمونے اس وقت لیے جب ان میں مرض کی تشخیص ہوئی اور ان کا موازنہ ان 90 مریضوں کے نمونوں سے کیا گیا جو بریسٹ کینسر کے شکار نہیں تھے۔

محققین نے اسکریننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا جس سے انہیں خون کے نمونوں میں بریسٹ کینسر سے جوڑے جانے والے ٹی اے ایز کے خلاف حرکت میں آنے والے اینٹی باڈیز کی موجودگی کا فوری علم ہوا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ بریسٹ کینسر اینٹی جینز کے خلاف اینٹی باڈیز حرکت میں آتی ہیں اور ہم خون میں ان اینٹی باڈیز کی موجودگی سے کینسر کو درستگی سے پکڑ سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق کینسر کے مریضوں میں 5 ٹی اے ایز کے پینل کو درستگی سے شناخت کیا گیا اور کینسر سے آزاد 84 فیصد نمونوں میں ان کی درست تشخیص کی گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ٹیسٹ کو بنانے اور اس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے مگر موجودہ نتائج حوصلہ بخش ہیں اور اس سے بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار جب ہم اس کی ایکوریسی کو بہتر بنالیں، تو اس سے خون کے ایک نمونے سے اس مرض کو جلد پکڑنے کے دروازے کھل جائیں گے۔اب سائنسدانوں کی جانب سے 800 مریضوں کے نمونوں پر اس کی آزمائش کررہے ہیں اور ان کا تخمینہ ہے کہ یہ ٹیسٹ اگلے 4 سے 5 سال کے دوران ہسپتالوں میں دستیاب ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی