لاہور چیمبر کے وفد کا شوکت خانم کینسر ہسپتال کا دورہ

بدھ 6 نومبر 2019 18:45

لاہور چیمبر کے وفد کا شوکت خانم کینسر ہسپتال کا دورہ
لاہور۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ کی سربراہی میں لاہور چیمبر کے وفد نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا دورہ کیا ، وفد ، جس میں نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین فیاض حیدر، عاطف اکرام، حاجی آصف سحر، نسیم الغنی اور ارشد خان شامل تھے،نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا دورہ کیا اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور معیشت کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داریاں بھی ایسے ہی جوش و خروش سے ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تب تک معاشی طور پر ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کا غریب طبقہ اپنے معاشی مسائل پر قابو نہیں پالیتا، اس سلسلے میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا لاہور چیمبر نہ صرف تجارت و معیشت کے میدان میں سرگرم عمل ہے بلکہ اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی بڑے فعال انداز میں ادا کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ان اداروں سے بھرپور تعاون کرتا آیا ہے جو غریب و نادار لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات مہیا کرنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسرہسپتال کی خدمات کا دائرہ کار پھیلانے اور لوگوں کو اس سلسلے میں شعور و آگہی فراہم کرنے کے لیے لاہور چیمبر ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیا رہے۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی