شام میں مسلح فریقین کے بھرتی کردہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کو بار برداری، محافظ ، معلومات جمع کرنے اور لڑائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بچوں کو طبی سہولیات تک رسائی نہیں، بیس لاکھ بچوں کو امداد کی ضرورت ہے،بچوں کے لئے کام کرنے والی تنظیم کی رپورٹ

بدھ 13 مارچ 2013 13:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مارچ 2013ء) شام میں ایسے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں مسلح فریقین بھرتی کر رہے ہیں،شام میں بچوں کو بار برداری، محافظ کے طور پر، معلومات جمع کرنے اور لڑائی کے لیے جبکہ بعض معاملات میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،بہت سارے بچوں کو طبی سہولیات تک رسائی نہیں ہے اور وہ مخدوش حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں بمیاری لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہیں،شام میں اس وقت بیس لاکھ بچوں کو امداد کی ضرورت ہے۔

بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں بچوں کو بار برداری، محافظ کے طور پر، معلومات جمع کرنے اور لڑائی کے لیے جبکہ بعض معاملات میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کے ایک اندازے کے مطابق شام میں اس وقت بیس لاکھ بچوں کو امداد کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شام میں جاری تنازع کی وجہ سے زندگی کے تمام پہلو متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ’ بچپن گولیوں کی زد میں‘ میں مزید کہا گیا ہے کہ بہت سارے بچوں کو طبی سہولیات تک رسائی نہیں ہے اور وہ مخدوش حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں بمیاری لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ان بچوں کے خاندان خوراک کے حصول کی جدو جہد کر رہے ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے خوراک غریب لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔

بچوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بھی خبردار کیا ہے کہ شام میں جاری تنازع کی وجہ سے وہاں پوری ایک نسل ضائع ہو سکتی ہے کیونکہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچے صرف تشدد کو جانتے ہوئے بڑے ہو رہے ہیں اور وہ تعلیم کے حق سے محروم ہیں اور زندگی بھر خوف کے حالت میں رہ سکتے ہیں۔اس رپورٹ میں بچوں کے تعلیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شام میں دو ہزار کے قریب سکول تباہ ہونے یا عارضی کیمپ میں تبدیل ہونے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

لڑائی میں شامی بچے بھولے ہوئے متاثرین ہیں جنہیں موت اور صدمے کا سامنا ہے اور بنیادی امداد سے محروم ہیں۔تنظیم نے بچوں کی امداد کے لیے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے لیکن اس کے ساتھ کہا ہے کہ بچوں کی مشکلات کو جنگ کے انجام سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی