بے خوابی فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، نئی تحقیق

جن افراد کو سونے میں مشکلات ہیں، ان کو نظروں میں رکھا جائے تو امراض کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے،رپورٹ

جمعہ 8 نومبر 2019 13:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) بے خوابی فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔پیکنگ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن لوگوں کو بے خوابی کی شکایت ہوتی ہے، ان میں جان لیوا امراض کا خطرہ بھی نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 5 لاکھ کے قریب افراد کا جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ بے خوابی کے شکار افراد میں ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیقی ٹیم میں شامل لی منگ لی نے بتایا کہ ان نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جن افراد کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اگر ان کو نظروں میں رکھا جائے تو فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیق میں شامل رضاکاروں کی اوسط عمر 51 سال تھی اور انہیں ماضی میں فالج یا امراض قلب کا سامنا نہیں ہوا تھا۔ان افراد سے محققین نے پوچھا کہ کیا انہیں ہر ہفتے کم از کم 3 دن بے خوابی کی کسی قسم کی علامات جیسے سونے میں مشکل یا سونے کے بعد بار بار جاگنا، صبح بہت جلد اٹھ جانا یا دن میں کاموں کے دوران نیند کی کمی کی وجہ سے توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات وغیرہ کا سامنا تو نہیں ہوتا۔

11 فیصد افراد کو سونے میں مشکلات یا بار بار جاگنے کی شکایت تھی، 10 فیصد بہت جلد بیدار ہوجاتے تھے اور 2 فیصد کو نیند کی کمی کی وجہ سے دن بھر توجہ مرکوز رکھنے میں مشکل محسوس ہوتی تھی، تاہم محققین نے یہ تعین نہیں کیا کہ یہ لوگ بے کوابی کی مکمل اصطلاح پر پورا اترتے تھے یا نہیں۔ان افراد کا اوسطا 10 سال تک جائزہ لیا گیا اور اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد رضاکاروں میں فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر ملتے جلتے امراض کے کیسز سامنے آئے۔

جن افراد میں بے خوابی کی تینوں علامتیں موجود تھیں، ان میں ان امراض کا خطرہ بے خوابی سے محفوظ افراد کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہوسکتا ہے، محققین نے اس حوالے سے فالج یا ہارٹ اٹیک کے خطرے کا باعث بننے والے دیگر عناصر جیسے تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال اور جسمانی سرگرمیوں کی دوری کو بھی ایڈجسٹ کرنے کے بعد یہ تنیجہ نکالا۔جن لوگوں کو سونے میں مشکل یا بار بار جاگنے کی شکایت ہوتی ہے ان میں یہ خطرہ 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران 55 ہزار سے زائد افراد میں بے خوابی کی اس علامت کو دیکھا گیا تھا اور ان میں سے 32 فیصد یا 17 ہزار سے زائد کو فالج یا ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا۔جو لوگ بہت جلد اٹھ جاتے ہیں اور پھر سونے میں ناکام رہتے ہیں، ان میں ان امراض کا خطرہ 7 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ توجہ مرکوز رکھ پانے میں ناکام افراد میں یہ امکان 13 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ بے خوابی کی علامات اور ان امراض کے درمیان تعلق نوجوان اور ایسے افراد میں زیادہ مضبوط ہوتا ہے جو تحقیق کے آغاز میں ہائی بلڈ پریشر کے شکار نہیں تھے اور اب مستقبل میں مزید تحقیق پر یہ دیکھا جائے گا کس طرح ان گروپس میں جلد تشخیص اور علاج کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

محققین نے کہا کہ تحقیق میں بے خوابی کی علامات اور ان جان لیوا امراض کا شکار ہونے کی وجہ اور اثرات پر روشنی نہیں ڈالی گئی بلکہ اس میں بس تعلق ثابت ہوا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی