پاک بحریہ کی جانب سے ضلع ماڑی پور کے علاقے مبارک ولیج میں مفت میڈیکل کیمپ اور بُھٹہ ولیج کیماڑی میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سے بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے عوام کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ سے متعلق آگاہی کے لئے کیماڑی کے علاقے بُھٹہ ولیج اور ماڑی پور کے علاقے مبارک ولیج میں مفت آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

منگل 26 نومبر 2019 19:15

پاک بحریہ کی جانب سے ضلع ماڑی پور کے علاقے مبارک ولیج میں مفت میڈیکل کیمپ اور بُھٹہ ولیج کیماڑی میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2019ء) پاک بحریہ کی جانب سے بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے عوام کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ سے متعلق آگاہی کے لئے کیماڑی کے علاقے بُھٹہ ولیج اور ماڑی پور کے علاقے مبارک ولیج میں مفت آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
مفت میڈیکل کیمپ ساحل اور الفت ویلفیئر فاؤنڈیشنز کے تعاون سے جبکہ آئی کیمپ آئی سائٹ ٹرسٹ کی معاونت سے قائم کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں میڈیکل کیمپس میں تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے بھٹہ ویلیج ،مبارک ولیج او ر ان کے ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو طبی معائنے اور بنیادی جراحی کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔

طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو حفظان صحت ، بچوں کی نگہداشت، غذائی کمی اور اس کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں ،امراض چشم اور رہائشی علاقوں کی صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔
میڈیکل کیمپ میں مردوں، عورتوں اور بچوں سمیت 600سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط