تشنج کے ٹیکے حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچاتے ہیں ڈاکٹر شبیر احمد مینگل

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:33

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) تشنج جیسے موذی مرض سے بچاو کیلئے شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شبیر احمد مینگل کی قیادت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی میں ایک واک منعقد کی گئی، یہ مہم 9دسمبر سے شروع ہو کر 14دسمبر تک جاری رہیگی جس کیلئے ای پی آئی سینٹر میں کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔

اس واک میں ای پی آئی کے فوکل پرسن نقیب اللہ ناصر،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پی ای او ڈاکٹر قدیر اوتمانخیل، ایم ایس ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، لاجسٹک آفیسرضیاء غلزئی، ایس او ایم سی ایچ محمد عثمان موسیٰ خیل ، سول سو سائٹی کے افراد، این جی او ز کے نمائندوں، پیرا میڈیکس صحافیوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شبیر احمد مینگل نے کہا کہ تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچانے کیلئے دوران حمل اور زچگی کے بعد حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے سے اور کورس مکمل کرنے سے اس خطرناک مرض سے بچاجاسکتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں تما م تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، اس سے قبل پہلے رونڈ میں ضلع لورالائی کی 35752خواتین کو تشنج کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اب سکینڈ رونڈ میں اس مہم کے تحت ضلع لورالائی کی 64071خواتین کو تشنج کے ٹیکے لگائے جائیں گے اس کیلئے 93آوٹ ریچ سینٹر ز بنائے گئے ہیں 20ٰٖفیکس سینٹر ز بنائے گئے ہیں 3موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کیلئے محکمہ صحت کے تما م مرد و خواتین پیرا میڈیکس لیڈی ہیلتھ وزیئڑز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اس مہم میں حصہ لیںگے اور پندرہ سے انچاس سال کی خواتین کویہ ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقات کو ملکر محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی