ترکی میں ذیابیطس کے شکار مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

پیر 16 دسمبر 2019 15:08

ترکی میں ذیابیطس کے شکار مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ
انا طولیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) ترکی میں مہلک مرض ذیابیطس کے شکار مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔ اناطولیہ خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کی نسبت رواں سال ذیابیطس کے لا تعداد افراد میں اس مرض کی تشخیص ہورہی ہے جس سے اس مرض کے پھیلائو کے خدشات مزید بڑھ رہے ہیں ‘ اس مرض کے حوالے سے ترک دارالحکومت میں واقع انقرہ یونیورسٹی کی میڈیسن فیکلٹی اور جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ٹگبے ٹگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 برس قبل آبادی کے 7 فیصد افراد کی نسبت رواں برس ترکی میں تقریباً 10 فیصد افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیںجبکہ رواں برس اس تعداد میں تقریباً3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

براعظم یورپ میں ترکی ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے‘افسوسناک پہلو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے تقریباًنصف مریضوں کے پائوں اس بیماری سے متاثر ہیں اور انہیںاپنے پائوں سے محروم ہونا پڑ رہا ہے مزید برآں جسم کا ایک عضو گنوانے سے مریضوںمیں ذیابیطس مریضوں کی شرح اموات کینسر زدہ مریضوں کی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے ‘ مرض کے دیگر خطرناک پہلوئوں پر انکشافات کے دوران ان کا کہنا ہے کہ 3 برس قبل سے ہی مہلک امراض کی شرح تقریباً 50,50 تھی بوجوہ ان دونوںامراض متاثرین کی ہلاکتیں بڑھیں ۔

(جاری ہے)

پروفیسرٹگ نے خبردار کیا کہ ذیابیطس کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے‘ آبادی میں اندازاً ہر 10 افراد میں سے ایک اس کا مریض ہے اور تقریباً مہلک بیماری میں مبتلا افراد ترکی میں 8 لاکھ سے زائد ہیں‘ مزید خطرناک خدشات کے اظہار میںان کا کہنا ہے کہ اگرمعاشرے میں افراد اپنی غیر صحت مند خوراک و دیگر عادات تبدیل نہیں کرتے تو 2025ء تک ملکی آبادی کے تقریباً 20 فیصد اس مہلک مرض کا شکار ہوسکتے ہیں‘ ذیابیطس کے تدارک کے لئے صحتمندانہ طرز زندگی ناگزیر ورنہ متاثرین کی تعداد بڑھنے کے امکانات واضح ہوتے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط