مریضوں کو دی جانے والی سہولیات میں تیزی لائی جائے اور مریضوں کے لیے انفارمیشن سسٹم کو تیز ترین بنایا جائے

بدھ 18 دسمبر 2019 18:42

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں مریضوں کو دی جانے والی سہولتیں میں تیزی لانے کی ہدایت دی اور متعلقہ پی آئی ٹی بی انچارج کو ہدایت دی ہے کہ مریضوں کے لئے انفارمیشن سسٹم میں تیزی لائی جائے اور ایک سے زائد بار مریض کے وزٹ کی انٹری نہ کی جائے ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، اے ایم ایس، ایڈمنسٹریٹر برہان مجید و دیگر افسران موجود تھے ۔محمد محمود نے فلٹر کلینک میل، فلٹر کلینک فیمیل، سی ٹی سکین، او پی ڈی وارڈ اور شیلٹر ہوم کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

معائینے کے دوران وہاں موجود مریضوں سے انکے علاج بارے دریافت کیا۔ کمشنر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

انہوں نے دورہ کے موقع پرڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاک کی خاضری چیک کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کیپٹن )ر( محمد محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہریوں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر شدہ شیلٹر ہوم کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کے لواحقین کے لئے دونوں بلاک کھولے جائے اور شیلٹر ہوم میں سرد موسم سے بچاؤ کے لئے ہیٹرز لگائے جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط