برطانیہ کے ہسپتال میں جراثیم سے پاک ڈسپوزیبل حجاب متعارف

جمعرات 19 دسمبر 2019 15:36

برطانیہ کے ہسپتال میں جراثیم سے پاک ڈسپوزیبل حجاب متعارف
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2019ء) برطانیہ کے ایک ٹرسٹ ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز میں استعمال کے لیے ڈسپوزیبل حجاب متعارف کروا دیا گیا جسے استعمال کے بعد تلف کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر فرح جو برطانیہ کے علاقے لنکن شائر میں کام کرتی ہیں کا کہنا ہے کہ انہیں اس کا خیال تب آیا جب وہ یونیورسٹی سے منسلک ڈربی اور برٹن کے ہسپتالوں میں ایک میڈیکل سٹوڈنٹ تھیں،انہوں نے کہا کہ وہ سارا دن ایک ہی سکارف پہنے رکھتی تھیں اور اکثر انہیں جراثیم کنٹرول کرنے کے پیش نظر آپریشن تھیٹر سے باہر جانے کو کہا جاتا تھا،جس پر انہیں خیال آیا کہ کوئی ایسا لباس ہونا چاہیے جو آپ کے عقیدے کے مطابق بھی ہو اور اسے پہن کر آپریشن تھیٹر میں بھی جایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سکارف کو ڈیزائن کرنے سے قبل اس بارے میں آئیڈیا لینے کے لیے ملائیشیا سے مدد لی جہاں وہ پیدا ہوئی تھیں، ڈاکٹر فرح کے سرپرست کنسلٹنٹ سرجن گل ٹیرنی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن تھیٹر میں یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے لیکن اس پر کبھی باقاعدہ توجہ نہیں دی گئی،انہوں نے بتایا کہ اس (سکارف) کی لاگت زیادہ نہیں ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی