ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ انہوں نے ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام مریضوں کو طبی سہولیات ترجیح بنیادوں پر دینے کی ہدایت

ہفتہ 28 دسمبر 2019 15:41

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ انہوں نے ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام مریضوں کو طبی سہولیات ترجیح بنیادوں پر دینے کی ہدایت
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا گزشتہ شب اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے ایمرجنسی بلاک، گائنی وارڈ، میڈیکل وارڈ، آپریشن تھیٹر اور ہسپتالوں کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سویپر کے بارے دریافت کیا تو سویپر آپریشن تھیٹر میں بیٹھا اپنے موبائل فون پر مصروف دکھائی دیا جس پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی۔

ڈی سی جہلم نے ڈسپنسر کو باقاعدہ ڈریس کوڈ کا استعما ل نا کرنے پر سرزنش کی اور سی ای او ہیلتھ کو غفلت کی بنیاد پر شو کاز جاری کرنے کا کہا ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا مختلف وارڈز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور واشروم میں بلب لگوانے اور دیگر عدم دستیاب سہولتیں فوری پوری کرنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو مزید کہا ہے کہ ایوننگ شفٹ کے تمام ڈاکٹرز کو سات تا نو بجے تک راؤنڈ کریں گے تا کہ مریضوں کے آرام میں حلل پیدا نا ہو سکے ۔ دورے کے دوران ایمرجنسی بلاک میں مریضوں سے انکے علاج بارے دریافت کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔

انہوں نے اچانک دورہ کے موقع پرڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاک کی خاضری چیک کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہریوں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی