نوجوان 25 سال کی عمر سے اپنا کولیسٹرول لیول چیک کریں ،

خوراک میں تبدیلی اور دوا کے ذریعے کولیسٹرول کم کرنے کی کوشش بہتر نتائج دکھاتی ہے برطانوی طبی ماہرین

جمعرات 2 جنوری 2020 13:13

نوجوان 25 سال کی عمر سے اپنا کولیسٹرول لیول چیک کریں ،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 سے 30 سال کے درمیان ہمیں اپنا کولیسٹرول لیول چیک کرنا چاہئے تا کہ خود کو لاحق دل کے مرض اور سٹروک کے خطرے سے بروقت آگاہی ہو سکے۔ برطانوی طبی جریدے ’’دی لینسٹ ‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 19 ممالک کے تقریباً 4 لاکھ افراد میںمضر صحت کولیٹسرول کے لیول اور بلوغت کے بعد دل کی بیماری کے ممکنہ خطرے کے درمیان گہرے تعلق پر تحقیق کی تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ 35 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو سگریٹ نوشی، ذیابیطس، قد ، وزن اور ہائی بلڈ پریشر جیسے خطرات کی بنیاد پر ہارٹ اٹیک یا سٹروک کا کتنا امکان ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں شریک سائنسدان یونیورسٹی ہارٹ سینٹر ہیمبرگ کے پروفیسر سٹیفن بلینکن برگ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ 30 سال تک کے نوجوانوں کو اپنے کولیسٹرول لیول سے باخبر رہنا چاہئے تاہم انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس طرح لوگ کولیسٹرول گھٹانے والی دوا ’سٹیٹن‘ پر حد سے زیادہ انحصار کرنے لگیں گے جو درست طرز عمل نہیں۔

(جاری ہے)

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر نیلش سمانی کے مطابق اس تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ خوراک میں تبدیلی اور دوا کے ذریعے اپنے کولیسٹرول کو کم کرنے کی کوشش بہتر نتائج دکھاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 80 لاکھ سے زیادہ برطانوی شہری کولیسٹرول گھٹانے کی دوائیں لیتے ہیں جس سے ہر 50 واں شخص 5 سال کے لئے ہارٹ اٹیک یا سٹروک سے بچ جاتا ہے جبکہ صحت بش غذائیں اور چاق و چوبند طرز زندگی بھی کولیسٹرول کم ہونے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔واضح رہے کہ کولیسٹرول انسانی جگر میں بننے والا چکنا مادہ ہے جس کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ ایک ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین یا ’ایچ ڈی ایل جو ‘ ’گٴْڈ‘ کولیسٹرول کہلاتا اورجسم کو صحت مند رکھتا ہے جبکہ دوسرا لو ڈینسٹی لیپوپروٹین، ایل ڈی ایل ہے جو مضر کولیٹسرول کہلاتا ہے کیونکہ یہ خون کی نالیوں کی اندرونی سطح سے چپک جاتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط