ایف آئی اے عملے نے کھانسنے پر پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا

ہفتہ 4 جنوری 2020 13:46

ایف آئی اے عملے نے کھانسنے پر پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) ملتان میں ایئر پورٹ پر امیگریشن کائونٹر پر عملے نے کھانسنے پر پاکستانی سائنس دان کا پاسپورٹ پھاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان ایئر پورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر نوجوان سائنس دان ڈاکٹر فیصل کو ڈیوٹی عملے کی شان میں گستاخی کی بھاری سزا بھگتنی پڑی، کھانستے وقت منہ پر ہاتھ کیوں نہیں رکھا، یہ بات عملے کو اتنی ناگوار گزری کہ ایف آئی اے عملے نے مسافر کا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا۔

نوجوان سائنس دان ڈاکٹر فیصل حال ہی میں جرمنی سے پی ایچ ڈی مکمل کر کے وطن لوٹا تھا، اس سے قبل انھوں نے فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی، گزشتہ روز ملتان ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد عملے کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کا نتیجہ پاسپورٹ پھاڑے جانے کی صورت میں نکلا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وہ بخار کی حالت میں تھے، کھانسی آئی تو منہ پر ہاتھ نہ رکھ سکے، جس پر امیگریشن کاؤنٹر پر موجود اہل کار نے پہلے پاسپورٹ ان کے منہ پر مارا، جب اس رویے پر احتجاج کیا گیا تو مزید اہل کار آگے بڑھے اور ان پر تشدد کی بھی کوشش کی، اس کے بعد ایف آئی اے اہل کاروں نے پاسپورٹ چھین کر ویزے والا صفحہ پھاڑ دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ انھوں نے امریکا میں حال ہی میں ریسرچ سائنٹسٹ کی پوزیشن حاصل کی ہے، اور انھیں امریکا جانا ہے لیکن یہاں ایئرپورٹ عملے نے ان کا پاسپورٹ ہی پھاڑ دیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی