ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا دورہ

ہفتہ 4 جنوری 2020 17:32

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ کی رجسٹر کے مطابق حاضری چیک کی ڈاکٹرز اور سٹاف کو اسی طرح حاضری یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا سٹاف کو ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے ، ترقیاتی کام کے معیار کو چیک کیا ہے اور انہوں نے ٹھیکیدار سے کام مکمل کروانے کے لئے ایڈمن آفیسر کو ہدایات دیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم کو ہسپتال میں پانی کی نکاسی میں بہتری کے لئے نالوں کی صفائی کروانے کی ہدایت دی ہے ، انہوں نے اٹینڈنٹ کے بیٹھنے اور واش رومز کی صفائی کروانے پر توجہ دینے کا کہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، اے ڈی سی جی سید نذارت علی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ریمرجنسی،گائینی،میل فیمیل و دیگر وارڈز کا دورہ کیا۔سیف انور نے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا مریضوں سے دی جانیوالی سہولتوں کے بارے پوچھا اور کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے مختلف اوقات کار میں ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے سے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہسپتال میں صفائی کے موثر انتظامات بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ غفلت برتنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی