چین سے پراسرار وائرس جاپان پہنچ گیا،ایک شخص میں تشخیص

وائرس پر ریسرچ اور اس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی تیاری کا سلسلہ شروع کر دیا،عالمی ادارہ صحت

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء)جاپانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک مریض میں وہی پراسرار وائرس پایا گیا ہے، جس کی سب سے پہلے تشخیص چین میں ہوئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ شخص چینی صوبے وٴْوہان سے دس جنوری کو واپس جاپان پہنچا تھا۔ اٴْس نے واپسی کے چار دن بعد اپنے معالج کو بتایا کہ اسے مسلسل بخار تھا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت اس وائرس کے ایک مریض کی تھائی لینڈ میں تشخیص کی تصدیق بھی کر چکا ہے۔ چین سے باہر اب دو ملکوں میں نمونیا کے کورونا وائرس سے ملتے جلتے اِس نئے وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس وائرس پر ریسرچ اور اس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی تیاری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments