رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 8 فروری 2020 14:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2020ء) رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان (بھلوال) میں بشیر ہسپتال گجرات کے زیراہتمام مڈلینڈ انٹرنیشنل ایڈ ٹرسٹ یوکے کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا کیمپ میں کٹے ہونٹ اور تالو ، ٹیرھے پاوں اور پیشاب کی نالی کے پیدائشی مریض بچوں کے مفت چیک اپ اور علاج معالجہ کیا گیا۔ ملک کے معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر علی عادل اور جسمانی اعضاء کے نقائص کی ماہر لیڈی ڈاکٹر حنا جاوید نے بچوں کو چیک کیا اور ادویات دیں اس موقع پر ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی گجرات کے منیجر محمد جنید سلیم نے کہا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹرپھلروان(بھلوال) میں فری میڈیکل کیمپ میںمڈلینڈانٹرنیشنل ایڈ ٹرسٹ UKکے بانی ممبران خواجہ محمد اسلم اور ڈاکٹر اے آر گیٹراڈ نے تعاون کیا ہے جبکہ کیمپ کے انتظامات ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی اور بشیر ہسپتال گجرات نے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر اعجاز بشیر کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں بالعموم اور بالخصوص دوردراز کے پسماندہ علاقے میں جا کر فری میڈیکل کیمپ لگاتے ہیں جہاں پر کٹے ہونٹ اور تالو، ٹیڑھے پائوں یا پیشاب کی نالی کے پیدائشی مریضوں کو چیک اپ کے بعد مکمل آپریشن اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیمپ میں 500سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اورفری ادویات دی گئیں ۔ اس کے علاوہ کٹے ہونٹ کے 15ٹیرھے پاوں کے 20مریض بچوں کے مکمل اور مفت علاج بھی کئے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی