کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے توانا ،صحتمند اور باوقار معاشرہ کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں‘ چوہدری نعیم

اتوار 2 جون 2013 15:35

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جون۔2013ء) مرکزی صدر انجمن تاجران(رجسٹرڈ) چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ روایتی ،مقامی ،قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے ذریعہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے ہم ایک توانا ،صحتمند اور باوقار معاشرہ کا قیام عمل میں لا سکتے ہیں۔میرپور کے نوجوانوں میں کھیلوں کا بڑھتاہوا رجحان اس بات کا غماز ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اپنا اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے پہلا آزاد کشمیر شہدان کشمیر فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹ (وادی ترپہ)کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری واصف امین ،چوہدری اصغر علی ،چوہدری فیصل لعل ،وسیم لیاقت جبکہ چوہدری ارشد اور سکو رر قاری گلزار بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ چیف آرگنائزرز میں ڈاکڑ اوررنگزیب چوہدری بنارس ٹورنامنٹ کمیٹی شکیل ،اہتشام، بابر ،یاسربلا،راجہ عدنان ،اعجازالحق ،بشارت ،چوہدری وقاص ،چوہدری معروف اور قیصر اْف ترپہ کے علاوہ تماشایوں میں خان قیوم خان ،آفتاب،بشارت ،چوہدری سکندر علی،یاسر ،فیصل علی ،غلام عباس،چوہدری جاویدآف پوٹھی،چوہدری شہباز ،ظفر بنگش ،ناصر بٹ ،شکوربٹ ،چوہدری اعجاز ،شکیل،چوہدری خادم ،چوہدری نعیم ویلی ریسٹورنٹ افضل ،مشتاق اور طلعت سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

فائنل میچ ندیم بٹ والی بال کلب بمقابلہ چوہدری معظم والی بال کلب کے درمیان بھرپور انداز میں کھیلاگیا۔تماشایوں نے کھیل میں بہترین کارکردگی اور بھر پور میچ پیش کرنے پر کھلاڑیوں کودل کھول کر داد دی ۔فائنل میچ ندیم بٹ والی بال کلب نے زبردست مقابلہ کے بعد 2-1سے جیت لیا ۔مرکزی صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی حوصلہ افزا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ صحتمند قوم کی تعمیر ہارجیت کو خندہ پشانی سے قبول کرنا اور آگے بڑھنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی تعمیر ی سوچ ہی ہمیں غربت ،پسماندگی ،حمایت اور عدم برداشت کے ماحول سے نکا ل سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی