کراچی میں خون کی ہولی جاری، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں 8 افراد کوموت کی نیند سلا دیا گیا

جمعرات 13 جون 2013 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جون۔ 2013ء) صوبائی حکومت کے دعووٴں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پھرتیوں اور گرفتاریوں کے باوجود شہر قائد میں انسانی لاشیں گرنے کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار سمیت 8 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔جمعرات کو پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر ایک ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں 2 نوجوانوں رضوان اور اسحاق کو موت کی نیند سلا دیا گیا، ڈی ایس پی کورنگی قاسم غوری کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں بھی ایک شخص نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گیا جس کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی، گلشن معمار میں عباس گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں دونوں کوسر پر گولیاں مارکر قتل کیا گیا، ایک مقتول کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے تاہم دوسری لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، گلشن حدید اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے پہاڑ گنج میں بھی نامعلوم ملزمان نیفائرنگ کر کے2 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گرومندر کے قریب شہریوں نیموٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کرنے والے دو ڈاکووٴں کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان نے 15 موٹرسائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد ، بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں سے 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط