سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی کی شکایات کے ازالے کے لئے مینجمنٹ کمیٹی قائم کر دی، جعلی اور غیر معیاری ادویات زہر قاتل ہیں ،لوگوں کی زندگی سے کھیلنے کا گھناؤنا کھیل کھیلنے نہیں دیں گے ، دھندے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی صوبائی حکومت ڈونرز کی فراہم کردہ پائی پائی صحیح استعمال کریگی ،صوبائی وزیر صحت و اطلاعات شوکت یوسفزئی کا یونیسف کے سربراہ کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال

منگل 25 جون 2013 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25جون۔2013ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ڈونرز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو فراہم کردہ ایک ایک پائی صحیح استعمال ہو گی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اس کا حساب کتاب ہر وقت دستیاب ہو گا ۔

یہ یقین دہانی انہو ں نے پشاور میں یونیسف کے سربراہ ڈاکٹر جمیل احمد کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا ۔ انہو ں نے وزیر موصوف کو صحت کے شعبے میں یونیسف کے کردار اور صحت کے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ ا ن کے پروگرام کا بڑا ٹارگٹ بچے اور خواتین ہیں اور بچوں اور خواتین کی شرح اموات کو کم تر کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں نمایاں اصلاحات کر رہی ہے اور حکومت کی پہلی توجہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سہولیات کی بہتری پر مرکوز ہے جبکہ نئی عمارات تعمیر کرنے کی بجائے ہسپتالوں میں موجود سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے قبل ہم نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہت کچھ کام کیا ہے اور اب اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔

صحت کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ہم ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے سینئر اور جونیئر تمام ڈاکٹروں کو حاضری رجسٹرڈ میں اپنی حاضریاں لگانے کا پابندبنائیں گے اگر کوئی ڈاکٹر حاضری نہیں لگائے گا تو وہ غیر حاضر تصور ہو گا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروئی ہو گی اسی طرح سرکاری ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی فراہمی کی شکایات بھی موصول ہو ئی ہیں جس کے ازالے کے لئے ہم نے باقاعدہ طورپر ایک مینجمنٹ کمیٹی قائم کی ہے جس میں صحافی برادری کی نمائندگی بھی ہو گی ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات زہر قاتل اور یہ لوگوں کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے لہذا ہم کسی کو یہ گھناؤنا کھیل کھیلنے نہیں دیں گے اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم صوبے میں ہر شعبے میں ایسا فول پروف نظام لائیں گے جس میں کوئی چاہنے کے باوجود بھی کرپشن نہ کر سکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وسائل کی کوئی کمی نہیں ۔ مائنڈ سیٹ اور اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ صوبے میں حسب وعدہ تبدیلی لانے کے لئے میرٹ پر اچھے ، مخلص اور دیانت دار لوگوں کو آگے لایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کے ذاتی مفاد یا پسند و ناپسند کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی