ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ڈینگی لاروا تلاش کرنے والی ٹیموں کے لئے انعام اور غیر فعال اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

جمعہ 24 اپریل 2020 11:56

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا ڈینگی لاروا تلاش کرنے والی ٹیموں کے لئے انعام اور غیر فعال اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ڈینگی لاروا تلاش کرنے والی ٹیموں کے لئے انعام اور غیر فعال اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے لاروا ملنے کی صورت میں اس علاقے کی ٹیم کیخلا ف پرچے درج کروائے جائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی لاروا تلاش کرنے والی ٹیموں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازیں جبکہ غیر فعال اور غیر متحرک افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

تھرڈ پارٹی کے ذریعے لاروا ملنے کی صورت میں اس علاقے کی ٹیم کیخلاف پرچے درج کروائے جائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کیمپ آفس میں منعقدہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹائر شاپس ایسوسی ایشن ‘ فیکٹری وپٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی جائے اور انہیں خبر دار کیا جائے کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں ان کے احاطے سیل کر دیئے جائیں گے ۔

وہ انسداد ڈینگی تربیت حاصل کریں او رڈینگی لاروا کی تلاش میں انتظامیہ اور ٹیموں کی مدد کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے نجی وسرکاری سکولوں او رکالجوں کے احاطوں اورچھتوںکو چیک کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہیں ہاٹ سپاٹ ڈیکلیئر کرنے کا حکم دیا ۔انہوں نے انٹامالوجسٹ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی او رانہیں کہاکہ وہ انڈڈور وآوٹ ڈور ٹوٹی اور شکستہ ٹینکیوں ‘ گملوں وغیرہ کی سرویلنس کریں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر لاروا تلاش نہیں کیا جائیگا تو ڈینگی کے مریض سامنے آ ئیں گے جس علاقے سے مریض تشخیص ہوں گے وہاں کی ڈینگی ٹیموں کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے تمام تحصیلوں میں انسدادڈینگی وریویو کمیٹیوں کے اجلاس نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ ہفتے میں دو بار ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیں۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے او رفروٹ وسبزی منڈیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی نہ کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی