نئی نسل میں سپورٹس کلچر کو اجاگر کرکے صوبہ کو نئی شناخت دی جائے گی،صوبے کے نوجوانوں کو صحت مند ماحول اور کھیلوں کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں،بہاولپور ڈویژن میں25کروڑ روپے کی لاگت سے جدید سٹیڈیم اور جمنیزیم تعمیر کئے جائیں گے ، صوبائی کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ کی وفدسے گفتگو

جمعہ 2 اگست 2013 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اگست۔ 2013ء) صوبائی کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں بہاولپور ڈویژن میں 25کروڑ روپے کی لاگت سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سٹیڈیم ، جمنیزیم اور منی سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے-وہ جمعہ کو وفدسے گفتگو کررہے تھے- انہوں نے کہا کہ حکومت نچلی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں- انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں 6کروڑ 15لاکھ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا سپورٹس سٹیڈیم اور6کروڑ25لاکھ روپے کی لاگت سے جدیدطرز کا جمنیزیم بھی تعمیر کیا جارہا ہے-انہوں نے کہا کہ خانپور تحصیل کے سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے 58لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں - ملک اقبال چنز نے کہا کہ ضلع بہاولنگر میں حیدرسٹیڈیم میں جمنیزیم کی تعمیر کے لئے 4کروڑ 74لاکھ روپے سے زائد کا تعمیراتی فنڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہے-

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط