انسداد ڈینگی ٹیمیں لاروا کی سرویلنس، فوگنگ اور سپرے کے بعد گھروں کے باہر نشانات لگائیں‘ مہر اشتیاق احمد ،عوامی آگاہی اور انسداد ڈینگی کارروائی کے دوران بند پائے گئے گھروں کو دوبارہ چیک کر کے کارروائی مکمل کی جائے،چیئرمین سمن آباد ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی و رکن قومی اسمبلی کا اجلاس سے خطاب ،شیخ زائد ہسپتال کا دورہ

جمعہ 22 نومبر 2013 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22نومبر 2013ء) انسداد ڈینگی پر مامور ٹیمیں گھروں میں ڈینگی لاروا کی سرویلنس، فوگنگ اور سپرے کے بعد گھر کے دروازوں اور دیواروں پر نشانات لگائیں تاکہ ان کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے والی ٹیمیں اپنی تصدیق کا عمل مکمل کر سکیں۔ یہ بات چیئرمین سمن آباد ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی و رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد نے انسداد ڈینگی بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ٹاؤن میونسپل آفیسر امتیاز اعوان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھر جو انسداد ڈینگی مہم کے دوران بند پائے گئے تھے یا ان گھروں کے مکین موجود نہ تھے انہیں دوبارہ چیک کیا جائے اور انسداد ڈینگی کی کارروائی مکمل کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت سمن آباد ٹاؤن میں ڈینگی کے 63مریضوں کے گھروں اور ارد گرد کے 40،40گھروں میں آئی آر ایس کروا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے اور اسے ہم سب کومل کر زیر کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی شرکت کے بغیر ڈینگی کے مرض پر قابو نہیں پایا جاسکتا اس لیے زندگی کے تمام شعبوں سے متعلق لوگوں بالخصوص خواتین کو اس سلسلہ میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ قبل ازیں چیئرمین رسپانس کمیٹی و رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی کے زنانہ و مردانہ وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی۔

انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی طبی امداد اور نگہداشت کے بارے استفسار کیا۔ انہوں نے مریضوں کو خود اور اپنے خاندان کی ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی۔ انہوں نے شیخ زید ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اکبر کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں بالخصوص ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط