آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ میرپور میں اعلیٰ ترین ڈائیلسز کی سہولیات فراہم کر کے ڈاکٹر ریاست نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا‘حاجی محمد سلیم،تارکین وطن کے لیے نجی شعبہ میں گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے ” ریاست ہسپتال کڈنی ڈائیلاسز سنٹر “ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے

جمعرات 5 دسمبر 2013 15:33

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 دسمبر 2013ء) آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ میرپور میں اعلیٰ ترین ڈائیلسز کی سہولیات فراہم کر کے ڈاکٹر ریاست نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے میرپور میں دس لاکھ سے زائد تارکین وطن کے لیے نجی شعبہ میں گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے ” ریاست ہسپتال کڈنی ڈائیلاسز سنٹر “ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے میں خود ڈائیلاسز کرواتا ہوں اور برطانیہ کے معالجین عرصہ دراز سے یہ بات کہتے چلے آ رہے ہیں کہ میرپور میں ڈائیلاسز کی اعلیٰ سہولیات کا آغاز انتہائی ضرور ی ہے ان خیالات کا اظہار بانی کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد سلیم نے ریاست ہسپتال میرپور میں کڈنی ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر جاوید چوہدری ،صدر ہاسپٹل آنر ایسوسی ایشن و سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر اکرم چوہدری ،چیئرمین سٹی فورم ڈاکٹر سی ایم حنیف ،صدر پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن ڈاکٹر طاہر محمود ،صدر فرینڈز فورم ڈاکٹر امجد محمود ڈاکٹر غزالہ اکرم ،سپریم ہیڈ انجمن تاجراں سہیل شجاع مجاہد ،راجہ خالد محمود ،ڈاکٹر خالد ،ڈاکٹر شہزاد شیخ ،ڈاکٹر ایوب قریشی ،چوہدری اللہ دتہ ،عظیم دت ایڈووکیٹ ،راجہ آزادحسین اور جنید انصاری کے علاوہ دیگر شخصیا ت بھی موجود تھیں ۔

حاجی محمد سلیم نے کہا کہ گردے فیل ہونے کی صورت میں اگر ڈائیلاسز کی سہولیات حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مہیا ہوں تو انسان لمبے عرصے تک صحت مند زندگی گزار سکتا ہے اس موقع پر ڈاکٹر ریاست علی چوہدری سابق صدر پی ایم اے نے کہا کہ انہوں نے مشنری جذبے کے تحت یہ ادارہ قائم کیا ہے اور ماہر امراض گردہ بلڈ پریشر و ڈائیلاسز ڈاکٹر شہزاد احمد شیخ پمز اسلام آباد کے تربیت یافتہ ماہر ہیں ان کی سربراہی میں عوام علاقہ کو پہلی مرتبہ نجی سطح پر اعلیٰ ترین ڈائیلاسز کی سہولت سے امراض گردہ کے علاج کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط