ڈاکٹرز عمل گروپ کا اجلاس،اجلاس میں پی ایم اے کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 25 جولائی 2020 19:28

ڈاکٹرز عمل گروپ کا اجلاس،اجلاس میں پی ایم اے کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹرز عمل گروپ کا اجلاس،جس میں پی ایم اے کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیاگیاتفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز عمل گروپ کا ایک اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر عدنان نجب و ڈاکٹر حفیظ الرحمان منعقد ہوا جس میں پی ایم اے کی کارکردگی کو سامنے لا کر اجلاس میں موجود ڈاکٹرز نے اعتراضات کیے کہ پی ایم اے نے واٹس ایپ کے تین گروپ بنا رکھے ہیں جس سے کسی ڈاکٹر کو پی ایم اے کی کارکردگی کے بارے میں علم نہیں ہوتا

جبکہ ان کو واٹس ایپ کا ایک گروپ بنانا چاہئے تا کہ پی ایم اے کے جتنے ممبران ڈاکٹرز ہیں ان کو پی ایم اے کی کارکردگی کا علم ہوتا رہے اسی طرح پی ایم اے نے ڈاکٹرز عمل کے ڈاکٹرز کو ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت دوسرے گروپوں میں ڈال کر ہمارے گروپ کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف پی ایم اے نے غیر منتخب لوگ جن کے پاس کوئی پی ایم اے کا عہدہ نہیں ہے ان کو تمام اجلاسوں میں بٹھا کر پی ایم اے کے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں

جبکہ پی ایم اے کی سست روی کا یہ عالم ہے کہ پی ایم اے کے ڈاکٹرز ممبران کی لسٹ ہر تین ماہ کے بعد پی ایم اے ہاؤس میں آویزاں کرنے ہوتی ہے لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی لسٹ آویزاں نہیں کی اجلاس میں ایک شکایت یہ کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کا اعتماد بڑھانے کے لیے پی ایم اے نے کوئی صحیح اقدام نہیں اٹھایا ہے جبکہ آج تک پی ایم اے کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے

اس موقع پر صدر ڈاکٹرز عمل گروپ ڈاکٹر عدنان نجب نے کہاکہ پی ایم اے کو اگر عزت ملی ہے تو وہ پی ایم اے کو منظور شدہ آئین کے مطابق چلا کر ڈاکٹروں میں اپنا وقار بحال کرے کیونکہ ڈاکٹر حفیظ الرحمان کی سرپرستی میں ڈاکٹرز عمل گروپ آج بھی کامیاب ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ کامیابی حاصل کریگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی