صحت کے شعبہ کے لئے آئندہ سال انتہائی اہم ہے،حکومت ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں اصلاحات لا رہی ہے‘ خواجہ سلمان رفیق ،ملینیم ڈویلپمنٹ گولزکے حصول کے لئے ای پی آئی اور ایم این سی ایچ پروگرام پر خصوصی توجہ دی جائے گی،امیرالدین میڈیکل کالج کی نئی عمارت ایل جی ایچ کے احاطہ میں تعمیر کی جائے گی، پی سی 1 منظور ہو گیا‘ مشیر برائے صحت

ہفتہ 7 دسمبر 2013 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2013ء)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ سسٹم کو آہستہ آہستہ بہتری کی طرف لے جایا جارہا ہے اور آئندہ سال صحت کے شعبہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ حکومت پنجاب ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں اصلاحات لارہی ہے اور ملینیم ڈویلپمنٹ گولز2015 ء کے حصول کے لئے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام( ای پی آئی) کی کوریج اور ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت ماں بچہ کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز امیرالدین میڈیکل کالج آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایم بی بی ایس فرسٹ ائر میں داخلہ لینے والے طلبا وطالبات کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ، پی جی ایم آئی کے پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور فیکلٹی کے ممبران کے علاوہ طلبا وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر امیرالدین شعبہ طب کا ایک بڑا نام ہے جنہوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی اور جو تخلیق پاکستان کے اصل فلسفہ سے پوری طرح آگاہ تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے امیرالدین میڈیکل کالج کے طلبا وطالبات سے کہا کہ وہ ڈاکٹر امیرالدین کو اپنا آئیڈیل بناتے ہوئے اپنے مقدس پیشہ کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھے ڈاکٹر کے ساتھ ایک اچھاانسان بننا بھی ضروری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت ٹرشری کے ساتھ سکینڈری اور پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور حال ہی میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقریبا 2 ہزار ڈاکٹرز کی ڈسٹرکٹ،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کے علاوہ بنیادی ودیہی مراکز صحت میں تعیناتی کر دی گئی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اور ہم سب کو ملک کر اس ملک کی خدمت کا عزم کرنا ہو گا اور عملی جدوجہد کرنا ہو گی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیرالدین میڈیکل کالج کی لیبارٹری کی ضروریات کے لئے وزیراعلی پنجاب نے 30 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کالج کے لئے نئی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور ہو چکا ہے جو لاہور جنرل ہسپتال کے احاطہ میں تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے طلبا وطالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دیں اور سیاست میں پڑنے کی بجائے اچھے ڈاکٹر اور اچھے پاکستانی بنیں اور اپنے مقدس پیشہ اور کالج کے لئے اچھا نام پیدا کریں۔ قبل ازیں پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بھی خطاب کیا اور امیرالدین میڈیکل کالج کی نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی