انجیر قوت مدافعت بڑھاتا ہے ، دماغی امراض کے ساتھ کمر کے درد میں بھی مفید ہے‘ پروفیسر حکیم غلام فرید میر

بدھ 11 دسمبر 2013 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11دسمبر 2013ء) انجیر کے متعلق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”انجیر جنت کا میوہ ہے، کھانے میں بے حد لذیذ و غذائی اور دوائی اجزاء کا انمول مجموعہ ہے، گرم خشک مزاج کی حامل انجیر پانی اور معدنی نمکیات کا خزانہ ہے اس میں فولاد ، فاسفورس ، تانبہ ، کیلشیم ، سوڈیم، آئیوڈین شامل ہیں یہ وٹامنز اے، بی اور ڈی کا خزانہ ہے ،اس کا استعمال جسم کو سرخ و سفید بناتا ہے اس کے علاوہ یہ دائمی قبض دور کرنے کیلئے بہترین غذا اور دوا ہے، انجیر قوت مدافعت بڑھاتا ہے ، دماغی امراض کے ساتھ کمر کے درد میں بھی مفید ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم غلام فرید میر نے دواخانہ باب الفضل پرانی انار کلی لاہور میں ” دوائے غذائی“ کے عنوان سے منعقدہ ایک تحقیقی نشست میں انجیر کے فوائد بتاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر حکیم محمد افضل میو، پروفیسر حکیم محمد الیاس دُنیا پوری، پروفیسر حکیم سید عمران فیاضسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔۔پروفیسرغلام فرید میر نے بتایا کہ انجیر بڑھی ہوئی (ورم) تلی اور جگر کی سختی دور کرتی ہے۔

اس میں موجود ریشے انسولین اور خون میں زائد شکر کی سطح کو کم کرتی ہیں جسکی وجہ سے ذیابیطس(شوگر) میں مفید ہے۔پیشاب آور ہونے کی وجہ سے گردے، مثانے کی پتھری نکل جاتی ہے۔گردہ، مثانہ، حلق کی سوزش، پھیپھڑوں کی خشونت اور خشکی کیلئے بھی نافع ہے۔ آنتوں کے فعل درست اور نرم رکھتی ہے ، لہٰذا اسکے نہار منہ کھانے میں زیادہ فائدے ہیں۔ بلغمی کھانسی ، خون صاف کرنے، جوڑوں کے درد کیلئے سود مند ہے اور ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔برص (سفید داغ) چنبل، ایگزیما کیلئے تازہ انجیر کا دودھ موٴثر ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی