گاجر میں وٹامن اے، بی اور ای کا بھرپور خزانہ ہے،جلد اور چھاتی کے کینسر کیلئے مفید ہے‘ حکماء

بدھ 18 دسمبر 2013 16:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18دسمبر 2013ء) تر گرم تاثیر کی حامل گاجر میں وٹامن ای کا بھر پور خزانہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا جوس تولیدی صحت، کئی اقسام کے کینسر، امراض جگر کیلئے بہت مفید ہے،اسکے علاوہ اس کا استعمال نظر اور دل کیلئے بھی زود اثر ہے، اسکے اندر پائے جانے والے فائبر انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہاردوخانہ باب الفضل پرانی انارکلی لاہورمیں منعقدہ مجلس مذاکرہ ”گاجر اور انسانی صحت“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم غلام فرید میر، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، حکیم سید عمران فیاض، حکیم سید عارف رحیم اور حکیم محمد لطیف رانا نے کیا۔

حکماء نے کہا کہ گاجر کا رنگ جتنا گہرا ہو گا اس میں کیروٹین بھی اتنا زیادہ ہو گا۔

(جاری ہے)

گاجر کا جوس کئی اقسام کے کینسر، جیسے جلد اور چھاتی کا کینسر وغیرہ کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ کیروٹین کی موجودگی کی وجہ سے گاجر کے جوس میں ایسے مادے پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں اور کینسر سے لڑتے ہیں۔ گاجر کا جوس جسم کو وٹامن اے، بی اور ای کے علاوہ کئی قسم کے وٹامن مہیا کرتا ہے۔

گاجر کا جوس قبل از وقت زچگی خواتین کو کئی فوائد پہنچاتا ہے۔ گاجر بصارت، ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری، امراض جگر، ناخنو ں، جلد اور بالوں کیلئے بہت مفید ہے۔ اس کا جوس یا مربہ انسانی صحت کیلئے کارآمد ہے۔شوگر کے مریض اس کا جوس استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں کیونکہ اس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی