سینکڑوں دیہات کی آبادی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم

پیر 17 اگست 2020 12:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2020ء) ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل دیوال منال اور ناڑہ ستوڑہ کے سنگم پر سینکڑوں دیہات کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کا بڑا رورل ہیلتھ سنٹرموہری بڈبہن صوبائی حکومت کی صحت ایمرجنسی کے اعلانات کے باوجود بنیادی ضروری سہولیات سے یکسر محروم ہے۔کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر 5 کنال سے زائد رقبہ پر پھیلی بے ترتیب،آسیب کے مسکن نما عمارت انجینئرز کے شاہکار کا نمونہ پیش کر رہی ہے۔

آر ایچ سی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔ ہسپتال میں عملہ کی کمی اور غیر حاضری کی بنیادی وجہ ضلع ایبٹ آباد کے حامل ڈومیسائل اور مقامی افراد کی بھرتیوں پر غیر مقامی افراد کو بھرتی کرناہے۔ عدم سہولیات کے باعث سینکڑوں مریض شہروں کے دھکے کھانے اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ عمائدین کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد کے نوٹس میں کئی بار یہ مسائل لائے جا چکے ہیں مگرشنوائی نہیں ہوئی۔

ادویات نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام میڈیکل سٹور سے دوائیاں خریدنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے ایم این اے مرتضی جاوید عباسی،ایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ،ہزارہ وال کے حقوق کی بات کرنے والی جماعتیں، تحریک صوبہ ہزارہ، سول سوسائٹی اور یہاں کے نوجوانوں کو چاہیے کہ اس ہسپتال کی مکمل بحالی، مکمل سہولیات، سٹاف کی یقینی حاضری، تجربہ کار سٹاف کی موجودگی، صفائی ستھرائی،ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے اور یہاں کے مقامی افراد کے کوٹے پر مقامی افراد کی بھرتی کو یقینی بنانے، ہسپتال میں سہولیات اور بلڈنگ مینٹینس کی مد میں آنے والے سالانہ کروڑوں روپے کی پوچھ گچھ کے لئے انکوائری کمیٹی کے قیام کے لیے ہم آواز ہو کر آواز بلندکی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی