موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بن سکتا ہے لہٰذا بارشوں کے پانی کی نکاسی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر قصور

منگل 1 ستمبر 2020 15:55

موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بن سکتا ہے لہٰذا بارشوں کے پانی کی نکاسی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر قصور
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے کہا ہے کہ موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بن سکتا ہے لہذا بارشوں کے پانی کی نکاسی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ،قبرستانوں ، ٹائر شاپس ، جوہڑوں اور دیگر مقاما ت کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جائے اور لاروا سائیڈنگ کی جائے ،ضلعی افسران ڈینگی مچھر کیخلاف انسدادی و احتیاطی اقدامات کو مزید موثر انداز میں انجام دیں ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے مشتبہ اور پروبیبل کیسز ایس او پیز کے مطابق رپورٹ کریں اور حقیقت پر مبنی ڈیٹا جمع کروائیں ۔

انہوں نے تمام میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور تمام سرکاری دفاتر کی سرویلنس رپورٹ تیار کی جائے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ فش سٹاکنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ضلع بھر کے تمام جوہڑوں میں مچھلی بچہ چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور تمام سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں ۔

انہو ں نے خبردار کیا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی لہذا ماحول کو خشک اور صاف رکھیں اور کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں تا کہ ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے ۔ڈپٹی کمشنر قصور نے کہا کہ ڈینگی کیساتھ ساتھ ضلع بھر میں موجود آوارہ کتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ ملکر آوارہ کتوں کے خلاف فوری آپریشن کریں تا کہ شہری آوارہ کتوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی