دنیا میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد اب ایک ارب کے قریب پہنچ گئی

بدھ 8 جنوری 2014 12:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد اب ایک ارب کے قریب پہنچ گئی ہے۔امریکن میڈیکل جرنل کے جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں محققین نے بتاتا کہ اضافے کی وجہ آبادی کا بڑھنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی گذشتہ 50 سالوں میں دگنی ہوئی ہے۔روس اور انڈونیشیا سمیت کچھ ممالک میں تقریباً 50 فیصد سے زیادہ مرد ہر روز سگریٹ نوشی کرتے ہیں تاہم سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی مجموعی شرح میں کمی دیکھی گئی 1980 کے مقابلے میں یہ شرح مردوں میں دس فیصد کم ہوئی ہے جبکہ خواتین میں یہ شرح چار فیصد کم ہوئی۔

محققین نے بتایا کہ دنیا بھر میں حکومتوں کو سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

حکام کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ سگریٹوں پر ٹیکس میں اضافہ، ان کے پیکٹوں پر صحت سے متعلق تنبیہی پیغامات اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی ممانیعت جیسے اقدامات پر غور کریں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ کے ڈبے پر شائع ہونے والی خطرناک تصاویر کا سگریٹ نوش نوجوانوں پر بہت کم اثر ہوتا ہے۔

برطانیہ نے 2008 میں سگریٹ کے ڈبے پر مرض زدہ پھیپھڑوں اور دل کے آپریشن کی تصاویر متعارف کروائی تھیں تاہم سٹرلنگ یونیورسٹی کی طرف سے اٹھائیس سو بچوں پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان تصاویر کا 11 سے 16 سال کے نوجوانوں پر سگریٹ نوشی ترک کرنے کے حوالے سے تقریباً کوئی اثر نہیں ہوتا تاہم ان خطرناک تصاویر کا سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں اور تجربے کے لیے سگریٹ نوشی کرنے والوں پر اثر ہوا تھا۔

گذشتہ سال اور رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یورپ میں ہونے والی تمام اموات میں سے دس فیصد کا باعث پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث ہوتی ہیں اور اس کا بڑا سبب سگریٹ نوشی ہے۔ رپورٹ میں میں کہا گیا تھا کہ تمباکو نوشی ’یورپ میں صحت کو لاحق سب سے بڑا خطرہ ہے،اور تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے سرطان، سی او پی ڈی اور دل کی رگوں کی بیماریوں کی ایسی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے بچا جا سکتا ہے۔2000 سے برطانیہ کا ادارہ صحت این ایچ ایس لوگوں کو تمباکو نوشی ترک کرنے کے لیے مفت مشورے اور کونسلنگ فراہم کر رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی