سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ سروسز کا دوائیوں کی قیمتوں کے تعین کے فارمولے اور حکومتی پالیسی کے اعلان نہ ہونے پر تشویش کا اظہار،دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ سے مریض شدید مشکلات شکارہیں بیرونی کمپنیاں کاروبا بند کررہی ہیں ،کمیٹی ، عوام ، فارما سیوٹیکل کمپنیوں ، او حکومت تینوں کے مفادات کا فارمولہ پیش کیا جائے ، چیئر مین کمیٹی سینیٹرظفر علی شاہ

جمعرات 30 جنوری 2014 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 جنوری ۔2014ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں ڈریپ کی طرف سے دوائیوں کی قیمتوں کے تعین کے فارمولے اور حکومتی پالیسی کے اعلان نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ ممبران کمیٹی کی متفقہ رائے تھی کہ حکومتی پالیسی کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے دوائیوں کی قیمتوں میں فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے از خود کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے مریض شدید مشکلات شکارہیں بیرونی کمپنیاں کاروبا بند کررہی ہیں معاملات سخت گھمبیر ہوچکے حکومت خوف سے باہر نکلے اور فارمولہ دے اگر عوامی مفاد میں ہوا تو پارلیمنٹ خوش دلی سے قبول کرے گی حکومت سرکاری فارمولہ دینے میں مزید تاخیر نہ کر ے جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر سید ظفر علی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹرز الماس پروین، فرح عاقل ، خالدہ پروین کے علاوہ ہومیو پیتھک کونسل کے صدر محمود الحق ، سابق چیئرمین ناصر چوہدری، ڈی جی ڈاکٹر جہانیزیب، اور سی ای او ڈریپ بصیر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ عوام ، فارما سیوٹیکل کمپنیوں ، او حکومت تینوں کے مفادات کا فارمولہ پیش کیا جائے لیکن مریضوں کو سستی دوائیاں فراہم کرنا اولین ترجیع ہونی چاہیے ۔ حکومت جلد از جلد پرائس فارمولہ اور پالیسی کا اعلان کرے اور من مانی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے ۔ سینیٹر سید ظفرعلی شاہ نے ہومیو پیتھک کے معاملات کو دو گروپوں کی مفاداتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کونسل کی طرف سے رجسٹرڈ کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے ہزاروں طلباء کا مستقبل اور والدین کی جمع پونجی داؤ پر لگا نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

اور کہا کہ وزارت اور وزارت سے ملحقہ ادارے اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر بنایئں اور قوم کے سامنے مذاق نہ بنیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے شروع کردہ پراوجیکٹ کے ملازمین کو قانون پر عمل کرکے دس دنوں کے اندر تنخواہ کا معاملہ حل کیا جائے ۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ڈریپ فارمولہ کے لیے صوبوں سے مشاورت جاری ہے کثرت رائے کے بجائے اتفاق رائے کے ذریعے پرائس کنٹرول فارمولہ اور پالیسی کی منظوری حاصل کر کے جاری کر دی جائے گی ۔

عام آدمی اور انڈسٹری دونو ں کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجہ سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے جس سے حکومت کی بدنامی ہوتی ہے مینو فیکچرر حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار نہیں ان کمیرہ بریفنگ کے ذریعے کمیٹی سے فارمولہ اور پالیسی کی منظوری لینے کی تجویز دی ۔ اور کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اس پر کام نہیں کیا جس کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ وزارت کی ملی بھگتی کی وجہ سے نوسر بازوں کا راج ہے او بعض معاملات میں سرکاری انکوائری کمیٹی نے بھی وزارت کو دھوکہ دیا اور انکشاف کیا کہ بین الااقوامی امدادی اداروں کی طرف سے صحت مظبوط پراوجیکٹ کے لیے 23 ملین ڈالر کی امداد دی گی 16 ملین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود نتیجہ صفر رہا ۔

اور تجویز کیا کہ بلوچستان میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو تعلیم اور عمر میں قوائد کی نرمی سے فوائد دیں جائیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ طالبات تعلیم کے بعد روزگاہ حاصل کرسکیں ۔ سینیٹر کریم احمد خواجہ نے کہا کہ داؤں کی قیمتوں میں استحکام اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے ذوالفقار علی بھٹو حکومت کی جنرک پالیسی نفاذ کی جائے ۔

سینیٹر حسیب خان نے کہا کہ پالیسی کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے فارما سیوٹیکل شعبہ نقصان کا شکار ہے بورڈ خود مختار ہے پالیسی کا اعلان کر کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلف دیا جائے۔ سینیٹر ثریا امیر ودین نے کہا کہ انسولین کی قیمت میں دو سو روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔ سیکرٹری امتیاز عنیات الیہی نے کہا کہ ڈرگ فارلہ تیار ہے ۔ صوبوں سے مشاورت مکمل ہوچکی جلد پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا اور بتایا کہ ہومیو پیتھک کے صدر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا سماعت ہوچکی انکوائری کمیٹی میں رپورٹ پیش کر دی جائے گی ۔ ہومیو پیتھک کونسل کے معاملات جلد حل ہوجائیں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی