بند کریں
صحت صحت کی خبریںحکمران طبقہ سیاسی مصلحتوں سے نکل کر ملک و ملت کیلئے اپنا ملی کردار اد ا کرے ‘سید آفتاب عظیم ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/03/2014 - 13:51:19 وقت اشاعت: 20/03/2014 - 13:17:48 وقت اشاعت: 19/03/2014 - 21:07:07 وقت اشاعت: 19/03/2014 - 16:51:27 وقت اشاعت: 19/03/2014 - 16:44:19 وقت اشاعت: 19/03/2014 - 16:42:52 وقت اشاعت: 18/03/2014 - 22:39:14 وقت اشاعت: 18/03/2014 - 22:33:35 وقت اشاعت: 18/03/2014 - 20:32:39 وقت اشاعت: 18/03/2014 - 19:47:44 وقت اشاعت: 18/03/2014 - 16:50:28

حکمران طبقہ سیاسی مصلحتوں سے نکل کر ملک و ملت کیلئے اپنا ملی کردار اد ا کرے ‘سید آفتاب عظیم بخاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ 2014ء)انجمن طلبا اسلام پاکستان کے مرکزی صدر سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اجالوں کے سفر پر لیجانے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح  اور علامہ محمد اقبال  کی فکر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں منعقدہ تحفظ پاکستان طلبا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تعصب ،تنگ نظری اور فرقہ واریت کو چھوڑ کر روشن راستوں پر چلنے سے ہی منزل کا حصول ممکن ہے ،حکمران طبقہ سیاسی مصلحتوں سے نکل کر ملک و ملت کیلئے اپنا ملی کردار اد ا کرے ،کنونشن سے انجمن طلبا اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری عمیر عقیل ،شاہد جاوید جیدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

19/03/2014 - 16:42:52 :وقت اشاعت