جن ایتھلیٹس کے دانتوں کی صحت اچھی نہیں ان کی تربیت اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے ، ماہرین ، اعلیٰ سطح کی ایتھلیٹکس کھیلوں میں کامیابی اور ناکامی میں فرق انتہائی معمولی ہے ،رپورٹ ، دانتوں میں تکلیف کی وجہ سے ایتھلیٹس کی نیند خراب ہوتی ہے ، ٹریننگ بھی متاثر ہوتی ہے ،ڈاکٹرز ،خراب دانت ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں ، برطانوی ادارہ صحت

اتوار 6 اپریل 2014 13:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء)لندن میں ہونے والی اورل ہیلتھ اور کھیل میں کارکردگی کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس میں ماہرین نے کہا ہے کہ جن ایتھلیٹس کے دانتوں کی صحت اچھی نہیں ہے ان کی تربیت اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اعلیٰ سطح کی ایتھلیٹکس کھیلوں میں کامیابی اور ناکامی میں فرق انتہائی معمولی ہے اور دانتوں کی بہتر صحت ایتھلیٹ کی کامیابی کا باعث بن سکتی ہے۔

اولمپکس میں شرکت کیلئے تیار کی جانے والی برطانوی سکواڈ میں شامل باکسروں کے منھ کی صحت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔برطانیہ کے جریدے سپورٹس میڈیسن میں چھپنے والی ایک تحقیق میں کہاگیا کہ بیس فیصد ایتھلیٹس نے بتایا کہ دانتوں میں تکلیف کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر برا اثر پڑا ہے۔

(جاری ہے)

دانتوں کے ڈاکٹروں کے مطابق دانتوں میں تکلیف کی وجہ سے ایتھلیٹس کی نیند خراب ہوتی ہے اور اس سے ان کی ٹریننگ بھی متاثر ہوتی ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مسوڑوں کی سوجن جسم کے باقی حصوں کو متاثر کرتی ہے جس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ برطانوی ادارہ صحت این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ خراب دانت ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں البتہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے دانتوں کی صفائی، ماوٴتھ واش کی بوتل اور دانتوں کو صاف کرنے کے اچھے کچھ گر ہفتہ وار جاکنگ کرنے والوں کو اولمپک ایتھلیٹ نہیں بنا سکتے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر این نیڈلمین نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی کامیابیاں ایک بڑی کامیابی کی بنیاد بن جاتی ہیں اور دانتوں کی صحت بھی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ لندن اولمپکس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس پر ہونے والی تحقیق سے پتا چلا کہ جسمانی طور پر تیار ایتھلیٹس کی ایک بڑی تعداد کے دانتوں کی صحت زیادہ اچھی نہیں تھی اور ان میں سے ایک بڑی تعداد نے شکایت کی کہ دانتوں میں تکلیف کی وجہ سے ان کی تربیت پر برا اثر پڑا ہے۔

ڈاکٹر مائیک لوزمور جو پچھلے سترہ برسوں سے برطانیہ کی باکسنگ ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں نے کہا کہ وہ انھوں نے سالوں کے تجربے سے سیکھا ہے کہ جن باکسروں کے دانتوں کی صحت اچھی نہیں ہے اس سے ان کی تربیت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے باکسروں کے دانتوں کی تواتر کے ساتھ چیکنگ شروع کی گئی، حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اکثر باکسر دانتوں کا معائنہ کرانا پسند نہیں کرتے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی