حکومت صحت کے شعبہ پر رواں سال 100ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے‘ مشیر برائے صحت ،ای ڈی اوز صحت ضلع کی سطح پر صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے کام کریں،افسران کا کام گراؤنڈ پر نظر آنا چاہئے،غیرمعیاری ادویات اور عطائیت کے خاتمہ کیلئے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی بہتر بنائیں‘ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس

منگل 8 اپریل 2014 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ تمام ای ڈی اوز صحت اپنے اپنے ضلع میں صحت کے شعبہ کی ترقی اور ہیلتھ پروگراموں کو کامیاب بنانے کے ذمہ دار ہیں، حکومت مجموعی طور پر صحت کے شعبہ میں رواں سال 100ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے تمام افسران کو پوری محنت، لگن اور مشنری جذبہ کے ساتھ اپنی سرکاری ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز یہاں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز صحت کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز کے علاوہ ای پی آئی، ایم این سی ایچ، ایڈز کنٹرول پروگرام، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام سمیت دیگر ہیلتھ پروگراموں کے ڈائریکٹرز اور ای ڈی اوز صحت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ای ڈی اوز صحت اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں اور بوگس رپورٹنگ اور غلط اعداد و شمار محکمہ صحت کو ارسال نہ کئے جائیں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ کارکردگی دکھانے کے لئے غلط اعدادوشمار بھیجنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں خراب طبی آلات /مشینری کی فہرست مرتب کرکے محکمہ کو بھجوائی جائے تاکہ قابل مرمت مشینری کو درست کرایا جاسکے اور نئی مشینری کی فراہمی کا بندوبست کیا جاسکے-خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام ای پی آئی ، پولیو،مدر اینڈچائلڈ ، ڈینگی کنٹرول اور انفلونزا کی روک تھام کے لئے ضلعی افسران بھرپور توجہ کے ساتھ کام کریں اور یہ کام گراؤنڈ پر ہوتا نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ غیرمعیاری ادویات اورعطائیت کے خاتمہ کے لئے سخت مہم چلائی جائے اور ڈرگ انسپکٹرز اپنا فعال کردار ادا کریں اور ای ڈی اوز صحت ڈرگ انسپکٹرز کی مانیٹرنگ کریں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ غیرمعیاری ادویات اور عطائیت کے خاتمہ کے لئے اس دہندے میں ملوث عناصر کو سخت سزاؤں کے لئے قانون میں ترامیم کرائی جائیں گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح پرائمری ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانا ہے اور ان کا ذاتی فوکس بھی پرائمری ہیلتھ کیئر پرہوگا لہذا تمام افسران اپنے اپنے ضلع میں موجود ہیلتھ سینٹرز پر توجہ دیں، ڈینگی، پولیو اور انفلونزا کے خاتمہ پر بھرپور طریقہ سے کام کریں اور ہر ماہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت وزٹ کرکے رپورٹ دیں۔

سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ ہر ای ڈی او صحت اپنے ضلع میں ایک بی ایچ یو اور ایک آر ایچ سی ماڈل کے طور پر ڈویلپ کرے۔ افسران ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں- انہوں نے کہا کہ ایم ڈی جیز کے حصول کے لئے انتہائی محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ وہ مختلف اضلاع کا دورہ کرکے خود بھی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں تمام ای ڈی اوز صحت نے اپنی کارکردگی اور ہیلتھ پروگراموں پر عملدرآمدکے بارے رپورٹ پیش کی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی