- Home
- Health
- Health News
- المدد ویلفیئر ٹرسٹ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے چار سال سے مصروف ہے،ڈاکٹر ..
المدد ویلفیئر ٹرسٹ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے چار سال سے مصروف ہے،ڈاکٹر اکرم اللہ محسن
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) چیئرمین المدد ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و ایم ڈی الشفاء ہسپتال ہجیرہ ڈاکٹر اکرم اللہ محسن نے کہا ہے کہ المدد ویلفیئر ٹرسٹ لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عرصہ چار سال سے مصروف عمل ہے‘ آزاد کشمیر میں ہجیرہ اور دیگر علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ ‘ چیک اپ ‘ علاج معالجہ کی سہولیات سمیت ایمبولینس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ‘ بعض مقامی مخالفین انسانیت کی خدمت کے ہمارے کام میں رکاوٹ بن چکے ہیں ‘ مجھ پر اور میری اہلیہ کیخلاف بے بنیاد مقدمہ قائم کر کے نہ صرف پولیس نے ہماری تذلیل کی بلکہ ہسپتال کو بھی بند کرا دیا ہے ‘ جس سے ہزاروں لوگوں کو صحت کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے‘ پولیس کے ناروا سلوک اور مقامی ایس ایچ او کی جانب سے رشوت مانگنے پر انسپکٹر جنرل پولیس کو پیش ہوئے ‘ جس پر ڈی آئی جی پونچھ سے 10 روز کے اندر رپورٹ طلب کی گئی ‘ لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہو سکی ‘ ایک ہفتہ تک ہمارے ساتھ ہونیوالی ناانصافی اور ایس ایچ او جس نے جھوٹی ایف آئی آر کے ساتھ چادر اور چار دیواری کو پامال کیا کہ خلاف کارروائی نہ ہوئی تو کشمیر ہاؤس کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیموں ‘ ڈاکٹر برادری اور عام شہریوں کے ہمراہ احتجاج کریں گے ‘ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اکرام اللہ محسن نے کہا کہ چند مقامی مخالفین نے ہمارے خلاف اوبارشن کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی جس پر پولیس کے ایس ایچ او اکمل شریف نے نفری کے ہمراہ رات کی تاریکی میں چادر اور چار دیواری کو ماپال کرتے ہوئے میرے گھر کا دروازہ توڑ کر مجھ سے اور میری اہلیہ سے بدتمیزی کی ‘ اور تھانے لے گئے اور پھر ہسپتال جس سے روزانہ سینکڑوں مریض مستفید ہوتے ہیں بند کروا دیا ‘ پولیس کی جانب سے ناروا رویہ اختیار کرنے اور رشوت مانگنے پر آئی جی پی کے سامنے پیش ہوا جس پر انہوں نے اس وقعہ کی ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کی ‘ لیکن تاحال اس پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی ‘ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر ہمیں انصاف نہ دیا گیا تو کشمیر ہاؤس کے باہراحتجاج کریں گے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہونگے ‘ ڈاکٹر اکرام اللہ محسن نے کہاکہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام قائم ہسپتال میں ایک ہزار رجسٹرڈ مریضوں کو ایمر جنسی کی صورت میں مفت علاج معالجہ جبکہ روٹین میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے ‘ 4 سال سے ہجیرہ میں خدمت انسانی کے جذبہ کے تحت کام کر رہے ہیں ‘ علاقہ میں ایمبولینس سروس سمیت درجنوں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ہے جن میں مریضوں کی مفت چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں ‘ اس وقت تک ہزاروں لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وبائی امراض کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کریں گے انہوں نے کہاکہ چند لوگ ہزاروں کی آبادی کو صحت کی سہولت سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ ہم خدمت انسانیت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور مشن کے تحت کام جاری رکھیں گے۔
Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
سرگودھا، بندیال کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث آپینڈکس کا دس سالہ مریض دم توڑ گیا ورثاء کا نعش تھانے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-23
-
دود ھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پاسچرائزیشن کا قانون لانے کی تیاریاں سستی اور محفوظ پیکجنگ لانے کے لیے کسان،انڈسڑی ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-22
-
پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی تشویشناک صورتحال اختیارکرچکاہے، لیورسیمینار
تاریخ اشاعت : 2019-02-21
-
راولپنڈی ‘بارش کی وجہ سے پولیو مہم جمعرات کوروک دی گئی، پانچ روزہ مہم میں مذید توسیع متوقع ہی: ترجمان
تاریخ اشاعت : 2019-02-21
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت مریضوں کے علاج معالجے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ او پی ڈی ،ایمرجنسی بلاک اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کاکیا ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
سندھ:ایڈز کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،14 ہزار سے تجاوز
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
سوائن فلو سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں‘عثمان بزدار کی ہدایت وزیراعلیٰ ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-20
-
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے 20بنیادی صحت مراکز کی ری ویمپنگ کیلئے مکمل مالی امداد کی پیش کش کی ہے ‘یاسمین راشد سعودی ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-19
-
ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یاادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرینگے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-19
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.