اگر روزانہ دو مرتبہ پھلوں اور تین مرتبہ سبزیوں کی عادت اپنالی جائے تو اس سے امراض کو بھگانے اور عمربڑھانے میں مدد ملتی ہے، ماہرین صحت

منگل 2 مارچ 2021 12:04

اگر روزانہ دو مرتبہ پھلوں اور تین مرتبہ سبزیوں کی عادت اپنالی جائے تو اس سے امراض کو بھگانے اور عمربڑھانے میں مدد ملتی ہے، ماہرین صحت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) ماہرین صحت نے کہاہے کہ اگر روزانہ دو مرتبہ پھلوں اور تین مرتبہ سبزیوں کی عادت اپنالی جائے تو اس سے امراض کو بھگانے اور عمربڑھانے میں مدد ملتی ہے۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے سرکیولیشن میں شائع ایک رپورٹ میں پوری دنیا سے 20 لاکھ افراد کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق سبزیاں اور پھل کھانے سے کینسر، بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض کو ٹالا جاسکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے اہم رکن ہارورڈ میڈیکل اسکول اور برگہام اینڈ ویمن ہاسپٹل سے وابستہ پروفیسر ڈونگ وینگ نے کہاکہ اس سے قبل ماہرین سبزیاں اور پھل کھانے پر زور دیتے آئے ہیں لیکن اب غیرمعمولی وسیع تحقیق سے ان دونوں کی درست مقدار معلوم کرنے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں طبی عملے اور نرسنگ سے وابستہ ایک لاکھ افراد کا 30 برس تک جائزہ لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 29 مختلف ممالک میں ہونے والے 26 مطالعات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔ اس سروے میں لگ بھگ 19 لاکھ افراد کا ڈیٹا پڑھا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 20 لاکھ افراد کی غذائی عادات اور انہیں لاحق امراض کا جائزہ لیا گیا ہے۔سائنسدانوں نے کہا ہے کہ روزانہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں پانچ مرتبہ پھل کھانا مفید ہے اور اس سے زائد مرتبہ کھانے سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

ضروری ہے کہ اس میں تین مرتبہ سبزیاں اور دو مرتبہ پھلوں کو شامل کیا جائے۔شماریاتی اعتبار سے کہیں تو پھل اور سبزیوں کا استعمال امراض سے 13 فیصد بچاتا ہے اور بے وقت موت کو ٹال سکتا ہے۔ اسی طرح امراضِ قلب کا خطرہ 12 فیصد اور کینسر سے مرنے کے کی شرح میں 10 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ پھل اور سبزی خوری میں سب سے زیادہ فائدہ سانس کے امراض میں ہوتا ہے یعنی ان کا باقاعدہ استعمال سانس کے امراض اور سی او پی ڈی جیسی بیماری کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ آلو، مٹر، مکئی اور صرف پھلوں کے رس کے استعمال سے کوئی خاص فوائد حاصل نہیں ہوتے۔ البتہ سبزپتوں والی اجناس، پالک، اور رس دار پھلوں کا استعمال بھی بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی