ماہرین نے کافی کے زیادہ استعمال کو دل کیلئے خطرناک قرار دے دیا

جتنا کافی کا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنا ہے دل کے عارضے کے بڑھنے کے خدشات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا، طبی ماہرین

جمعرات 4 مارچ 2021 14:30

ماہرین نے کافی کے زیادہ استعمال کو دل کیلئے خطرناک قرار دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی صحت کے لیے مفید قرار دی جانے والی کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔مصروف ترین روٹین کے دوران خود کو متحرک رکھنے اور دماغ کو جگائے رکھنے کے لیے استعمال کی جانے والی کافی سے متعلق طبی و غذائی ماہرین کے مطابق لمبے عرصے تک اگر ایک دن میں 5 سے 6 کپ کافی کا استعمال کیا جائے تو اس کے سبب دل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، زیادہ کافی پینے کے نتیجے میں انسانی خون میں لپیڈز(فیٹ)کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جس کے سبب ہارٹ اٹیک کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی دنیا کی پہلی جینیٹک اسٹڈی کے نتیجے میں شائع ہونے والی ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے وزن میں کمی، بھوک مٹانے یا دماغی کارکردگی بڑھانے کے لیے استعمال کی جانے والی کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے مضر صحت ہے اور ہارٹ اٹیک میں بننے والے اسباب میں سے ایک سبب زیادہ کافی کا استعمال بھی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے دوران کافی کے استعمال اور خون میں موجود کولیسٹرول لیول اور لیپیڈز میں گہرا تعلق پایا گیا ہے۔

محقیقین کے مطابق لمبے عرصے تک روز مرہ کی روٹین میں کافی کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں دل کی کارکردگی خراب ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں، وقتی طور پر دماغی کاکردگی اور تازہ دم محسوس کروانے والی کافی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق جتنا کافی کا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنا ہے دل کے عارضے کے بڑھنے کے خدشات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط