امداد میں کمی کے سبب لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں کو ضروری طبی امداد تک رسائی مشکل ہو گئی ہے ، ایمنسٹی انٹر نیشنل

بدھ 21 مئی 2014 13:41

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء)انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امداد میں کمی کے سبب لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں کو ضروری طبی امداد تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ بہت سے پناہ گزین شام واپس جا رہے ہیں تاکہ انھیں جس علاج کی ضرورت ہے وہ انہیں میّسر آ سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پناہ گزینوں کو دستیاب طبی سہولتوں میں بہت کمیاں ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ بعض معاملات میں انھیں ہسپتال سے واپس کردیا گیا ہے حالانکہ ان میں سے بعض کو فوری علاج کی ضرورت تھی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل میں گلوبل تھیمیٹک مسائل کے ڈائرکٹر آڈری گوگران نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کیلئے ہسپتال میں علاج اور مخصوص طبی سہولت انتہائی کم ہے اور بین الاقوامی فنڈنگ میں کمی کے نتیجے میں حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے اقوام متحدہ ریلیف فنڈ کو پوری طرح عطیات دینے میں شرم ناک ناکامی کا بلاواسطہ اثر لبنان میں موجود شامی پناہ گزینوں پر پڑ رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ لبنان میں صحت کا شعبہ انتہائی پرائیوٹائزڈ اور مہنگا ہے جس سے بہت سے پناہ گزین اقوام متحدہ کی مراعات پر منحصر ہیں ادھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ابھی 27 لاکھ رجسٹرڈ شامی پناہ گزین ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ان میں سے بہت سے پناہ گزینوں کو ترکی، اردن، عراق اور مصر میں پناہ ملی تاہم سب سے زیادہ بوجھ لبنان پر ہے۔

مارچ میں لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اس بحران سے ان کے ’ملک کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔اقوام متحدہ نے شام کے پناہ گزینوں کیلئے 2014 کیلئے بین الاقوامی ڈونرز سے 4.2 ارب ڈالر کی امداد طلب کی تھی تاہم ابھی تک انھیں اس میں سے صرف 24 فی صد امداد ہی مل سکی ۔واضح رہے کہ ملک میں جاری جنگ سے بچنے کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ افراد ملک چھوڑ کر پڑوسی ملک لبنان چلے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط