- Home
- Health
- Health News
- صدر اوبامہ کا پولینڈ کے جم میں ویٹ لفٹنگ کا مظاہرہ،امریکی صدر بغیر سیکیورٹی کے آدھ گھنٹہ ورزش ..
صدر اوبامہ کا پولینڈ کے جم میں ویٹ لفٹنگ کا مظاہرہ،امریکی صدر بغیر سیکیورٹی کے آدھ گھنٹہ ورزش کرتے رہے
جمعرات 5 جون 2014 20:55
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2014ء)سربراہان مملکت کی گونا گوں مصروفیات کا تصور کرتے ہی خیال آتا ہے کہ انہیں غیر ضروری مشاغل سے کم ہی فرصت میسر آتی ہو گی کہ وہ غیر اہم امور پر توجہ دے سکیں۔گوکہ ورزش جسمانی صحت کے لیے ناگزیر ہے مگر اس کے لیے بہت کم لوگ وقت نکال پاتے ہیں۔ باراک اوباما دنیا کے طاقتور ترین صدر ہونے کے ساتھ ساتھ مصروف ترین شخصیت بھی ہیں اس لیے ان کی مصروفیات تو ما سوا ہیں۔
اس کے باوجود انہوں نے اپنے دورہ یورپ کے دوران ہوٹل کے جم میں تیس منٹ ویٹ لفٹنگ کر کے یہ ثابت کیا کہ باون سال کی عمر میں یہی ان کی 'صحت' کا راز ہے۔صدر باراک اوباما دنوں یورپ کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ روز جب وہ پولینڈ پہنچے تو انہوں نے دارالحکومت وارسا کے میریٹ ہوٹل میں قیام کیا۔(جاری ہے)
اپنے مختصر قیام کے دوران صدر اوباما حفاظتی عملے کو چکمہ دیتے ہوئے ہوٹل کے زیر انتظام "جمنیزیم" نامی ایک جِم میں چلے گئے اور آدھ گھنٹہ ویٹ لفٹنگ کے کرتب دکھاتے رہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صدر امریکا کی یہ حرکت ان کے پروٹوکول کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے کیونکہ وہ ایک ایسی جگہ چلے گئے تھے جہاں ان کی کوئی سیکیورٹی نہیں تھی اور ان کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا تھا۔ویٹ لفٹنگ اور ورزش کے دوران جم پر موجود "جین ایکوا" نامی ایک شخص نے صدر باراک اوما کی ویٹ لفٹنگ کی تین تصاویر لیں اور اْنہیں فوری طور پر شوسل میڈیا پر پھیلا دیا۔ جین نے نوے سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی بنائی جس سے مزید تصاویر بھی سوشل میڈیا تک پہنچی ہیں۔جین کا کہنا ہے کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک باراک اوباما کانوں میں "ہیڈ فون" لگائے جم میں داخل ہوئے۔ شاید وہ اس دوران موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔پولش اخبار "فیکٹ" نے بھی آج کی اشاعت میں صدراوباما کی جم میں ویٹ لفٹنگ کی تصاویر کے ساتھ ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوباما نے جم میں داخل ہوتے استقبالیہ پر موجود جم کے حوالے سے "گائیڈ بک" کا مطالعہ کیا۔ جس کے بعد وہ آگے کی طرف بڑھے اور دو کلو گرام کے دو الگ الگ فولادی "ویٹ" اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیے۔ پہلے وہ بیٹھ کر ویٹ لفٹنگ کرتے رہے لیکن پھر کھڑے ہو گئے اور "ویٹ" کو اپنے سر سے اونچا لے جاتے۔چند منٹ بعد انہوں نے دو دو کلو گرام کے "ویٹ" چھوڑ دیے اور چار چار کلو گرام کے دو ویٹ اٹھا لیے اور ان سے ورزش شروع کر دی۔ وہ انہیں بھی افقی سمت میں اپنے سر سے اوپر تک لے جاتے رہے۔ آدھ گھنٹے پر محیط ایکسرسائز میں صدر اوباما نے نہایت اطمینان کے ساتھ ویٹ لفٹنگ کی جس کے بعد وہ دوبارہ اپنے کمرے میں چلے گئے۔خیال رہے کہ صدر باراک اوباما گذشتہ روز اپنے خصوصی دورہ یورپ کے پہلے مرحلے میں پولینڈ پہنچے تھے۔ پولش قیادت سے ملاقات کے بعد وہ فرانس اور بیلجیئم کا بھی دورہ کریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد یوکرین میں قیام امن اور بحران کے خاتمے کے لیے یورپی ممالک کے ساتھ مل کرلائحہ عمل مرتکب کرنا ہے۔ اس دوران ان کی ملاقات یوکرین کے نو منتخب صدر پیٹرو پورشنکو سے بھی ہو گی۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر