نگلیریا ،خسرہ،پولیو اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے بلدیاتی ادارے موثر اقدامات کریں ،نشاط محمد ضیاء قادری

ہفتہ 14 جون 2014 19:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14جون 2014ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ امراض سے متعلق آگاہی کے ذریعے مرض کا خاتمہ ممکن اور صحت مند معاشرے کو فروغ دیا جاسکتا ہے ادارے نگلیریا امیبہ،خسرہ ،پولیواور انسداد ڈینگی کے حوالے سے انسانی زندگی کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کریں ،مہلک امراض سے عوامی زندگیوں کو بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی شور کو بیدار کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ہیلتھ اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ جاری خسرہ مہم کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران و ہیلتھ ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ نگلیریا امیبہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے اس حوالے سے احتیاطی تدابیر کی عوام کو آگاہی کے لئے تشہیری مہم چلا ئی جائے تاکہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس جان لیوا مہلک مرض سے محفوظ رہا جاسکے انہوں نے کہاکہ نیگلریا گرم پانی میں پرورش پاتا ہے اور ناک کے ذریعے انسانی دماغ میں داخل ہوکر موت کا سبب بنتا ہے لہذااس مہلک مرض سے عوامی زندگی کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ سوئمنگ پول میں نہانے سے گریز کیا جائے اور وضوکے استعمال کے لئے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل کیا جائے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد امراض کے پھیلاؤ کے روکنے خصوصاً نگلیریا سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کی ذاتی دلچسپی لے رہے انہوں نے کہاکہ اگر نچلی سطح پر ادارے باہمی تعاون کے ذریعے بروقت اقدامات کریں تو نگلیریا کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صوبائی وزیر صحت کی خصوصی ہدایت پر خسرہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جاری ایمرجنسی مہم کا معائنہ کیا اور محکمہ ہیلتھ شاہ فیصل ٹاؤن کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی کہ انتہائی ایمانداری کے ساتھ فرائض کی انجام ہی کو پورا کرتے ہوئے ہر بچے کو خسراہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا ئے جائیں تاکہ مستقبل کے معماروں خسرہ کے مرض سے محفوظ بنا یا جاسکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی