جیکب آباد میں خسرہ کی وباء کے باعث مزید 2معصوم بچے انتقال کرگئے

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) جیکب آباد میں خسرہ کی وباء کے باعث مزید 2معصوم بچے انتقال کرگئے، محکمہ صحت متاثرہ علاقوں میں ویکسین نہ کراسکی مزید اموات کا خدشہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث ضلع بھر کے کئی علاقوں میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے خسرہ کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے خسرہ کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں خسرہ کے باعث مزید دو بچے فوت ہوچکے ہیں، ٹھل کے نواحی گاؤں مور سرکی میں تین سالہ بچی مائرہ ٹانوری جبکہ ٹھل کے سرکی محلہ میں محمد معاذ سرکی خسرہ کی وباء کے باعث فوت ہوچکے ہیں ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سے خسرہ کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے محکمہ صحت کی جانب سے ویکسین بھی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خسرہ کی وباء خطرناک صورت اختیار کرگئی ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کرکے بچوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔

Your Thoughts and Comments