اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے اثر ہونے کے خطرے کا تدارک نہ کیا گیا تو دنیا جلد ہی طب کے تاریک دور میں واپس چلی جائیگی ,ڈیوڈ کیمرون

جمعرات 3 جولائی 2014 14:27

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے اثر ہونے کے خطرے کا تدارک نہ کیا گیا تو دنیا جلد ہی’طب کے تاریک دور میں واپس چلی جائے گی۔ ایک انٹرویو میں ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ ہم اب اس معاملے میں کچھ نہیں کرتے تو ہمیں ایسے حالات کا سامنا ہو سکتا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے ہم ایک ایسے دور میں واپس جا سکتے ہیں جہاں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت اتنی بڑھ سکتی ہے کہ لوگ قابل علاج انفیکشن اور زخموں کی وجہ سے مر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ انھوں ایک جائزے کی منظوری بھی دی ہے جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ گذشتہ چند برسوں میں متعارف کرائی جانے والی جراثیم کش ادویات کی تعداد اس قدر کم کیوں رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ انھوں نے گذشتہ ماہ جی سیون ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقعے اس مسئلے پر دوسرے رہنماوٴں سے بھی بات کی تھی جن میں سے امریکی صدر براک اوباما اور جرمن چانسلر انجیلامرکل نے انھیں مدد کا یقین دلایا۔

امید ہے ماہرین کے نئے جائزے کی رپورٹ اگلے برس تک تیار ہو جائے گی اور اسے جی سیون کے آئندہ برس اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ برطانیہ اینٹی بایوٹکس کے سلسلے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا اگر کوئی حل نہ نکالا گیا تو ہمیں عالمی سطح پر صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ نئے مجوزہ جائزے میں ماہرین تین اہم پہلووٴں پر تحقیق کریں گے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی