بند کریں
صحت صحت کی خبریںپری مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں‘ ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 03/07/2014 - 16:58:26 وقت اشاعت: 03/07/2014 - 15:11:47 وقت اشاعت: 03/07/2014 - 15:02:21 وقت اشاعت: 03/07/2014 - 14:41:49 وقت اشاعت: 03/07/2014 - 14:39:52 وقت اشاعت: 03/07/2014 - 14:37:21 وقت اشاعت: 03/07/2014 - 14:27:27 وقت اشاعت: 03/07/2014 - 12:39:17 وقت اشاعت: 02/07/2014 - 20:55:31 وقت اشاعت: 02/07/2014 - 19:39:24 وقت اشاعت: 02/07/2014 - 18:57:53

پری مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں‘ ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) پری مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈینگی پھوٹنے کا خطرہ ہوسکتا ہے لہذا تمام سرکاری محکمے اور عوام ہوشیار ہو جائیں اور ڈینگی مچھر کی افزائش کی تمام ممکنہ جگہوں کو تلف کریں ، ڈینگی کا خاتمہ مشترکہ کوششوں ہی سے ممکن ہے کیونکہ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے لہٰذا ہر فرد اور ہر سرکاری محکمے کو ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری تندہی سے ادا کرنی چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل نے اسسٹنٹ کمشنرکینٹ آفس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کینٹ ٹاؤن کے اینٹی ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے سی کینٹ راؤ افتخار ،ڈی ڈی او ہیلتھ کینٹ آصف اقبال، محکمہ تعلیم ، صحت ، کوآپریٹو ، فشریز ، ڈی ایچ اے ، انٹامالوجسٹ ، چیف سینٹری انسپکٹرز، لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے انوائرمنٹ انسپکٹرزو دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

نعمان جمیل نے کہا کہ حالیہ پری مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے گزشتہ سال کے لائحہ عمل کو مدنظر رکھ کر باہمی رابطے مضبوط بنائیں ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا سرویلنس کے علاوہ ڈینگی کے خلاف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ریگولیشن پر عمل درآمد نہ کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب انہی امکانات کے پیش نظرہفتہ صفائی منا رہی ہے جس کے تحت تمام ادارے اپنے فرائض منصبی بھرپور طور پر انجام دیتے ہوئے بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور سوئپنگ سرگرمیاں باقاعدگی سے بلاناغہ جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ہنگامی بنیادوں پر اپنے انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیں اور انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اپنی عائد ذمہ داریوں کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ اے، لاہور کنٹونمنٹ اوروالٹن کنٹونمنٹ کے علاقوں میں صفائی کا طریقہ کار مزید موثر بنایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے مشترکہ حکمت عملی بنائیں اور ان علاقوں میں گندگی کے پھیلاؤ کے روک تمام کیلئے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ اجلاس میں تمام محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

03/07/2014 - 14:37:21 :وقت اشاعت