ڈینگی کنٹرول کیلئے تمام محکمے ٹاؤن کی سطح پر زیادہ موثر اقدامات کریں ،لاروا ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے ‘ خواجہ سلمان رفیق

جمعرات 3 جولائی 2014 16:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کنٹرول کے لئے تمام متعلقہ محکمے ٹاؤن کی سطح پر زیادہ موثر اقدامات کریں اور مون سون کے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لئے سخت ڈینگی سرویلنس کی جائے ، تمام متعلقہ محکموں کے افسران ڈینگی کے خلاف صف بندی کرلیں - ڈینگی کو پھیلنے سے ہر صورت روکنا ہے ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ڈینگی کنٹرول کے انتظامات کا جائزہ لینے اور ٹاؤن کی سطح پر سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی گلبرگ ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کے علیحدہ علیحدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ گلبرگ ٹاؤن کمیٹی کے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن طارق منیر چانڈیو ، ٹی ایم او آغا ہمایوں حفیظ ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوا الفقار علی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ٹاؤن کمیٹیوں کے اجلاس میں ڈینگی کنٹرول کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی اور ٹاؤن کی سطح پر جاری ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس اور لاروی سائیڈنگ ،عوامی آگاہی کے لئے کئے گئے اقدامات ، سپرے مشینوں اور ادویات کی دستیابی کے بارے تفیصلی طو رپر آگاہ کیا گیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی سرویلنس کے اعداد و شمار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کا ڈیٹا درست کیا جائے اور کارکردگی کو بڑھا کر پیش نہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کی بنیاد پر ہی منصوبہ بندی اور ضروریات کا تعین کیا جاتا ہے اگر اعداد و شمار درست نہیں ہوں گے تو دن رات کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔خواجہ سلمان رفیق نے ایوائرمنٹل انسپکٹرز ، سی ڈی سی سپروائزر ، سینٹری پٹرولز، اینٹا مولوجسٹ کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے موثر کردار ادا کریں اور پوری لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف عوامی آگاہی پر بھی توجہ دی جائے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے تمام صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور جلد ہی وزیر اعلی پنجاب اس سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے جس میں تمام محکموں کو اپنی اپنی کارکردگی کے حوالے سے جوابدہ ہونا ہو گا ۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے زیرو ٹالرنس کے ساتھ کام کیا جائے گا کیونکہ لوگوں کی جانیں انتہائی قیمتی ہیں اور ڈینگی کے حوالے سے کوئی رسک نہیں لیا جا سکتا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کمرشل عمارتوں ، تعمیراتی جگہوں ، کباڑ خانوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایف آئی آر درج کر کے متعلقہ غیر ذمہ دار شخص کو گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام ایک سماجی مسئلہ بن چکا ہے جس کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی